اپنی خاطر جگے ہو سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو روئے ہو
کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پیئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے، صرف میرے ہو کر رہو
حسن ہی حسن ہو ، ذہانت ہو
عشق ہوں میں ، تو تم محبت ہو
تم مری بس مری امانت ہو
جی لیے، جس قدر جیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے صرف مرے ہو کر رہو
رہتے ہو رنج و غم کے گھیروں میں
دکھ کے ، آسیب کے بسیروں میں
کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں
تم کو دے دوں گا سب دیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو
اب مجھے اپنے درد سہنے دو
دل کی ہر بات دل سے کہنے دو
مری بانہوں میں خود کو بہنے دو
مدتوں زخم خود سیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو
اپنی خاطر ہنسے ہو روئے ہو
کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پیئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے، صرف میرے ہو کر رہو
حسن ہی حسن ہو ، ذہانت ہو
عشق ہوں میں ، تو تم محبت ہو
تم مری بس مری امانت ہو
جی لیے، جس قدر جیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے صرف مرے ہو کر رہو
رہتے ہو رنج و غم کے گھیروں میں
دکھ کے ، آسیب کے بسیروں میں
کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں
تم کو دے دوں گا سب دیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو
اب مجھے اپنے درد سہنے دو
دل کی ہر بات دل سے کہنے دو
مری بانہوں میں خود کو بہنے دو
مدتوں زخم خود سیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو