ق
قاسمی
خوش آمدید
مہمان گرامی
امھات المؤمنین (رض)
*گیارہ ازواجِ نبی ہیں قابل صد احترام
سب کی سب امت کی مائیں ہیں،ادب سے ہوکلام
* ان میں ہیں حضرت خدیجہؓ جن کا رتبہ ہے بلند
ان کے بطنِ پاک سے ہیں دخترانِ ارجمند
* سیلِ الفت بحر شفقت، مہر انہیں پر ہے ختم
مدحتِ اہلِ وفا باقی جو ہے وہ رسم ہے
* امتِ بیضا کی لا ثانی فقیہہ عائشہؓ
محسنِ شرعِ متیں وحامل پیکر رسا
* سرورِ عالم کی ہیں صدیقہؓ محبوبِ نظر
حضرتِ صدیق اکبرؓ کی ہیں وہ لختِ جگر
*حضرتِ حفصہؓ ہیں بے شک دخترِ حضرت عمرؓ
چاہتے تھے ان کو بعد عائشہؓ خیر البشر
*حضرتِ سودہؓ وزینبؓ ام سلمہؓ ان میں ہیں
حضرتِ میمونہؓ، پھر حضرتِ صفیہؓ ان میں ہیں
* زینبؓ وام حبیبہؓ پھر جویریہؓ بھی ہیں
بیویاں سب محرم رازِ دروں خانہ بھی ہیں
*امہات المؤمنیںؓ ہیں قابل صد احترام
رب نے اپنے فضل سے بخشا انہیں اعلیٰ مقام
* حضرت قاسمؓ ،ابراہیمؓ اور عبد اللہؓ
تین اولاد نرینہ سید الکونین کے
* عہدِ طفلی میں بے شک جاں بحق سب ہو گئے
یوں جوارِ رحمتِ رب میں وہ جا کر سو گئے
* فاطمہؓ بنتِ پیمبر آل میں ممتاز ہیں
حضرتِ حسنینؓ کی امی ہیں وجہِ ناز ہیں
* زوجہ حضرت علیؓ ابن ابی طالب ہیں وہ
در حقیقت ایک ہی جاں اور دو قالب ہیں وہ
* حضرتِ زینبؓ، رقیہؓ ام کلثومِ نبی
ہیں یقیناًدخترانِ سرور دیں، چار ہی
*گیارہ ازواجِ نبی ہیں قابل صد احترام
سب کی سب امت کی مائیں ہیں،ادب سے ہوکلام
* ان میں ہیں حضرت خدیجہؓ جن کا رتبہ ہے بلند
ان کے بطنِ پاک سے ہیں دخترانِ ارجمند
* سیلِ الفت بحر شفقت، مہر انہیں پر ہے ختم
مدحتِ اہلِ وفا باقی جو ہے وہ رسم ہے
* امتِ بیضا کی لا ثانی فقیہہ عائشہؓ
محسنِ شرعِ متیں وحامل پیکر رسا
* سرورِ عالم کی ہیں صدیقہؓ محبوبِ نظر
حضرتِ صدیق اکبرؓ کی ہیں وہ لختِ جگر
*حضرتِ حفصہؓ ہیں بے شک دخترِ حضرت عمرؓ
چاہتے تھے ان کو بعد عائشہؓ خیر البشر
*حضرتِ سودہؓ وزینبؓ ام سلمہؓ ان میں ہیں
حضرتِ میمونہؓ، پھر حضرتِ صفیہؓ ان میں ہیں
* زینبؓ وام حبیبہؓ پھر جویریہؓ بھی ہیں
بیویاں سب محرم رازِ دروں خانہ بھی ہیں
*امہات المؤمنیںؓ ہیں قابل صد احترام
رب نے اپنے فضل سے بخشا انہیں اعلیٰ مقام
* حضرت قاسمؓ ،ابراہیمؓ اور عبد اللہؓ
تین اولاد نرینہ سید الکونین کے
* عہدِ طفلی میں بے شک جاں بحق سب ہو گئے
یوں جوارِ رحمتِ رب میں وہ جا کر سو گئے
* فاطمہؓ بنتِ پیمبر آل میں ممتاز ہیں
حضرتِ حسنینؓ کی امی ہیں وجہِ ناز ہیں
* زوجہ حضرت علیؓ ابن ابی طالب ہیں وہ
در حقیقت ایک ہی جاں اور دو قالب ہیں وہ
* حضرتِ زینبؓ، رقیہؓ ام کلثومِ نبی
ہیں یقیناًدخترانِ سرور دیں، چار ہی