بیگم کا مو بائیل

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
پھر ان پہ کیا گزراری کیا بتاوں
انھیں پتہ ہے یا ان کے خدا کو

یارشعربہت بامعنیٰ محسوس ہوتاہے ،اشارات وکنایات میں بہت کچھ کہنے کی کوشش کی گئی ہے ،لیکن اشاروں کاسمجھنااورکنایوں میں گفتگوکرناسب کے بس کی بات نہیں ہے ۔چلئے چھوڑئے صاف صاف نہ بتائیں تواشاروں میں کچھ تووضاحت کردیں کہ کیاگزری؟ناصرالدین مظاہری
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سمجھ سمجھ كے سمجھ كو بولو سمجھ سمجھنا بھی اك سمجھ ہے
سمجھ سمجھ كے جو نہ سمجھے مری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے

اگراس طرح کاکوئی اورشعرآپ کے ذہن میں ہوتوضرورتحریرفرمائیں۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
کچھ اشعار ابھی ابھی مل گئے ہیں :
پھول لے کرپھول آیاپھول کرمیں نے کہا
پھول لاکرکیاکروگے تم توخودہی پھول ہو
-----------------------------
اے پھول مرے پھول کوےہ پھول دیدینا
کہناکہ ترے پھول نے یہ پھول دیاہے
-----------------------------
اک بے وفاکے زخم پہ مرحم لگانے ہم گئے
مرحم کی قسم مرحم نہ ملامرحم کی جگہ مرہم گئے
-----------------------------
جوپہنچی میں نے بھیجی تھی جوپہنچی ہوتولکھ بھیجوکہ ہاں پہنچی
جوپہنچی تم نے بھیجی تھی وہ پہنچی بھی کیاپہنچی جوپہنچے تک نہیں پہنچی
-----------------------------
اِدھرسرکواُدھرسرکومرے پہلومیں مت سرکو
اگرسرکوتویوں سرکوقلم کردومرے سرکو
-----------------------------
دل لگایا دل لگی سے دل لگی كے گھر گیا
دل لگی منھ سے كچھ نہ بولی دل لگی پہ مر گیا
-----------------------------
اے نا سمجھ ’’ناسمجھ‘‘ نہ سمجھ مجھے
میری سمجھ تو تیری سمجھ كی سمجھ سے باہر ھے
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
احمدقاسمی , محمد نبیل خان , عامر
صاحبان:
میں ایک مضمون لکھ رہاہوں جس کاعنوان ہے ’’سجدہ‘‘اس عنوان کے تحت،تاریخ سجدہ،تعریف سجدہ،فضائل سجدہ،مسائل سجدہ،اقسام سجدہ،واقعات سجدہ اوربھی بہت کچھ ہے۔آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ اگراشعارسجدہ کوبھی ذیلی عنوان بنالوں توکیسارہے گا۔اب ظاہرہے آپ کاجواب اثبات میں ہوگاتوپھرسجدہ والے اشعاربھی مطلوب ہیں،جن اشعارمیں سجدہ کاذکرخیرہووہ شعرضرورشیرٔکریں تاکہ میرے لئے آسانی فراہم ہوسکے۔
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
سیفی خان نے کہا ہے:
:->~~ :->~~ :-(||> :-(||> ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے کیا ہوا کچھ تو بتا دیں ^o^||3 ^o^||3
جناب آپ خود سمجھدار ہیں ۔ ۔ ۔ سوچ لیں کیا ہوا ہوگا o|\~ :(tv)

یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے جی :-(||> :-(||>
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
nasir نے کہا ہے:
احمدقاسمی , محمد نبیل خان , عامر
صاحبان:
میں ایک مضمون لکھ رہاہوں جس کاعنوان ہے ’’سجدہ‘‘اس عنوان کے تحت،تاریخ سجدہ،تعریف سجدہ،فضائل سجدہ،مسائل سجدہ،اقسام سجدہ،واقعات سجدہ اوربھی بہت کچھ ہے۔آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ اگراشعارسجدہ کوبھی ذیلی عنوان بنالوں توکیسارہے گا۔اب ظاہرہے آپ کاجواب اثبات میں ہوگاتوپھرسجدہ والے اشعاربھی مطلوب ہیں،جن اشعارمیں سجدہ کاذکرخیرہووہ شعرضرورشیرٔکریں تاکہ میرے لئے آسانی فراہم ہوسکے۔
اسلام علیکم
ناصر بھائی !
اچھا لگا آپ کو دیکھ کر اور پڑھ کر ۔ ماشاءاللہ اچھا ذوق رکھتے ہیں آپ ۔ آپ تو خود اشعار کا ذخیرہ کیے ہوئے ہین ہم کیا بتا ئیں ۔
یہ ایک شعر آپ کی نظر ہے
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
nasir نے کہا ہے:
احمدقاسمی , محمد نبیل خان , عامر
صاحبان:
میں ایک مضمون لکھ رہاہوں جس کاعنوان ہے ’’سجدہ‘‘اس عنوان کے تحت،تاریخ سجدہ،تعریف سجدہ،فضائل سجدہ،مسائل سجدہ،اقسام سجدہ،واقعات سجدہ اوربھی بہت کچھ ہے۔آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ اگراشعارسجدہ کوبھی ذیلی عنوان بنالوں توکیسارہے گا۔اب ظاہرہے آپ کاجواب اثبات میں ہوگاتوپھرسجدہ والے اشعاربھی مطلوب ہیں،جن اشعارمیں سجدہ کاذکرخیرہووہ شعرضرورشیرٔکریں تاکہ میرے لئے آسانی فراہم ہوسکے۔
آپ نے ہمیں یاد نہیں کیا لیکن میں آپ کو سجدے پہ اشعار بھیج
رہا ہوں
لذت سجد ھائے شوق نہ پوچھ ۔۔۔۔۔ھائے وہ اتصال رازو نیاز
کثرت سجدہ سے وہ نقش قدم ۔۔۔۔۔۔ کہیں پا مال سر نہ ہو جائے
اور جگر کا شعر
مٹ جاے گئ جسدن میرے سجدوں کی حقیقت
دنیا میں تیرا نقش کف پا نہ رہے گا
جگر کا دوسرا شعر
کیا ذوق ہے کیا شوق ہے کیا ربط ہے کیا ضبط
سجدہ ہے جبیں میں کبھی سجدہ میں جبیں ہے
تیسرا جگر مرادا آبادی کا شعر
سجدے بھی ہو جائیں گے پیدا تو کر ذوق نیاز
سر بھی جھک جا یگا پہلے دل جھکا نا چا ھیئے
اقبال نے کہا
پیکر نوری کو ہے سجدہ میسر تو کیا
اس کو میسر نہیں سوزو گداز
جو سر بہ سجد ہ ہوا کبھی تو زمین سے آنے لگی صدا
تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حسن خان نے کہا ہے:

خیر سے نظر دیر سے پڑی ۔شائد اب بھی نہ پڑتی اگر حسن خان کا نام چمک نہ رہا ہوتا ۔میں سمجھ رہا ہوں سجدہ ،رکوع ،قومہ ،جلسہ کے سارے حقوق انہیں کی گمشدہ یا اختتام پذیر ڈائری نام محفوظ ہو گئے ہیں ۔ایسا کیوں یہاں بھی میرا خیال ہے ۔شائد کسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے حسن کے ۔۔۔۔۔۔۔ محو ہو کرکہد یا ہوگا۔
سجدہ کروں یا نقش قدم قدم چومتی رہوں
دل کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
آتش نے کہا ہے
میں پانچ وقت سجدہ کرتا ہوں اس صنم کو
مجھ کو بھی ایسی ویسی خدمت نہیں ہے کوئی۔
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
واہ ۔ قاسمی صاحب کمال ہے ۔ کیا انداز ہے
کسی نے کیا خوب کہا
کسی شوخ نے یہ مصرع لکھ دیا محراب مسجد پر
ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
میں پانچ وقت سجدہ کرتا ہوں اس صنم کو
مجھ کو بھی ایسی ویسی خدمت نہیں ہے کوئی۔
لیجئے ہم بھی کچھ آپ کی نظر کیئے دیتے ہیں
طاق میخانہ میں چاہی تھی اماں
وہ بھی تیرا خم ابرو نکلا​
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
بتا نہیں سکتا مَیں، کیا مزا ہے نماز میں
دِل چاہتا ہے باتیں کروں اللہ سے نماز میں
تم خود ہی ایک بار پڑھ کے دیکھو، تو کہو گے
بس اَب موت مجھ کو دیدے یا رَب سجدے میں​
۔۔۔۔۔۔۔
سجدے کی حالت بندہ سب سے زیادہ قریب ہو جاتا ہےمعبود کے، اس میں ایک عاشق کا کیا حال ہوتا ہے، اس کی ایک جھلک اس شعر میں بھی نظر ٓتی ہے:
جس کا تعلق مولیٰ سے ہو جائے قائم
وہ کیوں کرے گا رابطہ لیلاؤں سے قائم​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فی الحال یہ نظر میں آئے تھے لکھ دیے
 
سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
تم خود ہی ایک بار پڑھ کے دیکھو، تو کہو گے
بس اَب موت مجھ کو دیدے یا رَب سجدے میں
بہت شکریہ
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
٭ سجدے کرتے تھے بتوں کو کبھی دن رات ریاضؔ
اب تو ہم خدمتِ خاصانِ خدا کرتے ہیں

٭ سجدہ کیا تھا اس کواک دن ملائکہ نے
حیراں ہوں کہ یارب! یہ آدمی وہی ہے

٭ سجدے میں تو جبیں ہے ،دل اور ہی کہیں ہے
یہ بندگی نہیں ہے ،توہینِ بندگی ہے

شکیل یونس

وفقہ اللہ
رکن
پھر ان پہ کیا گزری کیا بتاوں
انھیں پتہ ہے یا ان کے خدا کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ بتائیں پتہ ہے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بیگم کے مو بائیل پہ چلے گے میسیج
جو کئے تھے ان نے کسی بے وفا کو
پھر ان پہ کیا گزری کیا بتاوں
انھیں پتہ ہے یا ان کے خدا کو
ان کو چھوڑیں ۔مولانا صاحب شوہر پر کیا گزری،اس راز سے پردہ اٹھائیں۔
 
Top