بشکریہ الارشاد
rehanhyder نے کہا ہے:رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا ہے اس لئے کہ خدا وند، فاطمہ (س)اور ان کے چاہنے والوں کو آتش جہنم سے دور رکھے گا۔
جنت کی خوشبو
رسول خداصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
فاطمہ انسان کی صورت میں ایک حورہیں ۔میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوںاپنی بیٹی فاطمہ سے خوشبو حاصل کرتا ہوں۔
فاطمہ(س) ، قلب رسول خدا ص ہیں
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
حسن (ع)و حسین (ع) اس امت کے نواسے ہیں اوریہ دونوں رسول (ص)کے لئے آنکھ اور میں آنحضرت(ص) کے ہاتھ اور فاطمہ (س)آپ(ص) کے دل کے مانند ہیں۔
سرحدی نے کہا ہے:ماشاء اللہ بہت زبردست شیئرنگ ہے