’فرسٹ ایڈ‘ یا گھریلو علاج

گلاب خان

وفقہ اللہ
رکن
ڈاکٹر بلیغ الدین جاوید

پیش کش :محمدطفیل طوفی (کویت)

بچے کے پیٹ کا اپھارہ دورکرنے کے لیے:چارگرام سونف لیں اوراسے تھوڑے سے پانی میں ڈال کر اُبال لیں ،اُسے ٹھنڈا کرکے بچے کو تھوڑا تھوڑا پانی دیتے رہیں ۔حیرت انگیز طریقے سے جلداپھارہ ختم ہوجائے گا ۔

دردِ کان کے خاتمہ کے لیے : ٭گیندے کے پھول کا رس نکال لیجئے اوراس میں نمک شامل کرکے کان میں ڈال دیجئے ۔یاد رہے یہ نیم گرم ہوناچاہیے ،دردفوراً بند ہوجائے گا۔

دردِسردائمی کے خاتمے کے لیے :

٭چار گرام منڈی بوٹی صبح وشام تازہ پانی سے کھاتے رہنے سے بہت جلددائمی دردسر سے نجات مل جاتی ہے ۔

ناخنوں کو چمک دار بنانے کے لیے :

ناخنوں کو چمک دار بنانے کے لیے ان پر عرق لیموں ملئے ، آپ دیکھیں گے کہ چند بارناخنوں پر عرق لیموں ملنے سے ناخن چمکدار ہوجاتے ہیں۔

زخموں کے آرام کے لیے : گھی میں نیم کے پتے جلاکر اس گھی کو زخموں پر لگائیے ۔ جلد آرام ملے گا ۔

بچھوکے کاٹے کے لیے : کافورکا عرق بچھوکے کاٹنے کی جگہ پر ملنے سے آرام ملتا ہے ۔جس جگہ بچھونے کاٹا ہے وہاں پر لہسن اورنمک پیس کرلگادیں ۔ زہر کا اثر اور درد ختم ہوجائے گا۔

سانپ کے کاٹے کے لیے: سب سے پہلے تواس مقام پر جہاں سانپ نے کاٹا ہے مضبوط رسی یا ڈوری سے تین بند لگادیں اورخون کا دوران وہاں روک دیں تاکہ وہ دل کی جانب نہ جائے اورپھر اسے خوب پیاز کھلائیں۔ زہر کا اثر ختم ہوجائے گا ۔ مگرکسی ماہر کی طرف ضرور رجوع کریں تاکہ زہریلا خون جسم سے خارج کیا جاسکے ۔

شہد خالص اورعرق لہسن تین تین گرام ملاکر چاٹتے رہئے ۔ یہ زہر کا اثر ختم کرنے کے لیے فائدہ مندہے ۔

آدھا کلوگائے کے دودھ میں ایک گرام لہسن کھرل کرلیں اورمریض کو فوراً پلادیں شفاءہوگی ۔

آنکھ میں چونے کی چھینٹ پڑجائے تو : چونے کی چھینٹ آنکھ میں پڑجائے تو پھٹکری پانی میں حل کرکے آنکھ میں ڈال دیں‘ شفا ہوگی ۔

خونی بواسیر کی صورت میں :کچے ناریل کے بھورے رنگ کے ریشے لیں اورانہیں جلاکر راکھ بنالیں اورمحفوظ کرلیں ۔ ہرروز بکری کے دودھ کے ساتھ ایک گرام کھلاتے رہیں، اکسیر ہے ۔

زیادہ چھینکیں روکنے کے لیے : سبز دھنیا سونگھنے سے زیادہ چھینکیں آنا بند ہوجاتی ہیں۔اس کا پانی نکال کر سونگھنے سے بھی ایسا ہی عمل ہوتا ہے ۔

گلے کی سوزش کے لیے : ذرا سی گلیسرین شہد اور پاؤ بھر دودھ ملاکر پینے سے مکمل افاقہ ہوتا ہے ۔ پاؤبھر پانی میں شہد ملاکر نیم گرم سے غرارے کریں، گلے کی سوزش ختم ہوجائے گی ۔

آسانی سے بچے کے دانت نکلنے کے لیے: بچے کے مسوڑھوںپر گائے یا بھینس کے مکھن میں شہد ملاکر بچے کے مسوڑھوںپر ملتے رہنے سے بچے کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں ۔

قے روکنے کے لیے : زیادہ قے آتی ہوتو سفید زیرہ ذراسی چینی میں ملاکرتھوڑے سے پانی میں گھول کر پی لیں ۔ اس سے کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ باربارقے اور متلی آتی ہوتودوتین بار چھوٹی الائچی چبانے سے متلی اور قے بند ہوجائے گی ۔

آدھے سر کا درد دور ہوجائے گا : لیموں کے چھلکے لیں اور اسے کوٹ پیس کر سراورپیشانی پر ملنے سے آدھے سرکا دردختم ہوجاتا ہے ۔ مخالف ناک کے نتھنے(یعنی جس طرف دردہواس کی الٹی طرف کے نتھنے ) میںایک قطرہ شہدٹپکادیں۔ آدھے سرکا دردختم ہوجائے گا۔

ذراسا لہسن پیس لیں اور جس طرف درد ہو اس طرف کی کنپٹی پر لیپ کردیں ۔ اگر اس پیسے ہوئے لہسن میں ذرا سا شہد ملاکر لیپ کریں تو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ۔

دھنیا ایک طبیب : دھنیا ایک طبیب ہے ۔اگر آپ اس میں برابر مصری ملالیں اوراس کا استعمال ہرروز کریں تو آپ کو جریان واحتلام سے نجات مل جائے گی ۔ شہوانی خیالات کا غلبہ ہوتو اس کا استعمال ان خیالات سے آپ کو نجات دلادے گا ۔ آپ نے وہ بات تو عام سنی ہوگی کہ فلاں شخص نے تودھنیا پی رکھی ہے ۔یہ ایک مخصوص مردانہ کمزوری کی طرف اشارہ نہیں کرتابلکہ قوت شہوانی کی زیادتی کو کم کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔

ادرک کا استعمال : ادرک کو اگر آپ شہد کے ساتھ ملاکرچاٹیں تواس سے سردی والی کھانسی سے حیرت انگیز حد تک نجات مل جاتی ہے ۔

پتھری کے خاتمہ کے لیے : پتھری والے مریضوں کے لیے یہ بیحد ضروری ہے کہ وہ مولی کھائیں اور مولی کے پتے بھی استعمال کریں،دن میں کئی بارمولی کے پتے کھانے سے اس مرض سے شفا ملتی ہے ۔

مولی کھانے سے پیشاب کی سبھی بیماریاں درست ہوجاتی ہیں اورجگر ومثانہ کی گرمی کو دورکرنے میں مولی بیحد فائدہ مند ہے

املی دوابھی غذا بھی :املی کے چھلکے اور بیج ختم کردیں اوراس کا مغز الگ کرلیں ،اس کا مغز پیس لیں اور پھراس میں مصری بھی شامل کرلیں ۔ یہ بیحدمقوی باہ ہے ، اسے دودھ کے ساتھ استعمال کریںآپ کی منی گاڑی ہوجائے گی ۔

دماغی کام کرنے والوں کے لیے : وہ لوگ جو دماغی کام کرتے ہیں طالب علم،پروفیسر، کاروباری اصحاب ودیگر اگر وہ اپنے لیے گوشت کے بجائے پھل اورسبزیوں کو غذا بنالیں تو وہ اٹھارہ گھنٹے مسلسل کام کرکے بھی تھکن محسوس نہ کریں گے ۔

امراض قلب کا ڈاکٹر ۔سنگترہ : اگر آپ امراض قلب میں مبتلا ہیں تو چند ماہ سنگترہ استعمال کریں ۔ انگوراور سیب بھی کھائیں وہ بھی مفید ہیں اوراس کے بعد کسی ماہر امراض قلب سے معائنہ کروائیں وہ آپ کو بتادے گا کہ آپ کبھی امراض قلب میں مبتلا نہ ہوئے تھے ۔ (جاری )

دل کی شریانیں کھولنے کا بہترین نسخہ

٭ لیموںکا رس ایک پیالی٭ ادرک کا رس ایک پیالی٭ لہسن کا رس ایک پیالی٭ سرکہ سیب ایک پیالی ۔

ان چارپ یالی رسوں کو ملاکر دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ آگ دیں ۔ جب ایک پیالی کم ہوکر تین رہ جائیں توآگ سے محلول کو اُتارکر ٹھنڈا ہونے پر تین پیالی شہد ملائیں ۔سب کو خوب مکس کرکے بوتل میں محفوظ کریں ۔ یومیہ نہارمنہ تین چمچ محلول پئیں ۔ ان شاءاللہ دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی ۔ مجرب ہے۔

 
Top