محمد نبیل خان نے کہا ہے:قاسمی صاحب کی طرف سے خاموشی ہے ۔ خیر تو ہے حضرت ؟؟؟
محمد نبیل خان نے کہا ہے:قاسمی صاحب کی طرف سے خاموشی ہے ۔ خیر تو ہے حضرت ؟؟؟
پیامبر نے کہا ہے:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
مجھے یقین ہے، کہ یہ شمارہ گزشتہ شمارے کی طرح تمام خصوصیات لیے ہوئے ہوگا، اور چونکہ ذیشان نصر صاحب در آئے ہیں، اسلیے اہلیانِ غزالی کو کچھ زیادہ توقع کرنا چاہیے۔
چند مشورے کہنے ہیں، گر قبول افتد، زہے عز و شرف۔۔۔
1۔ ڈانلوڈ فائل اعلی اور ادنیٰ دونوں ہوں، سلوور کنکشنز (لائک می) والوں کو سہولت رہے گی۔
2۔ فورم میں امیجز کی صورت میں ایک علیحدہ تھریڈ بنایا جائے، تاکہ قاری کو یہاں بھی مطالعہ کی سہولت حاصل رہے، اور کچھ تبصرے بھی لگے ہاتھوں ہوجائیں۔
3۔ آج کل ٹیبلیٹس کا رواج ہے، اس لیے سمارٹ فونز کے لیے الگ سے پی ڈی ایف تشکیل دیا جائے، جس میں فونٹ سائز نسبتاً بڑا رکھا جائے۔
4۔ یہ نکتہ کچھ زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اس لیے اسے ایک درخواست سے ”ذرا“ سمجھا جائے۔
چونکہ یہ ماہنامہ آنے والے وقت کے لیے پی ڈی ایف کی شکل میں محفوظ ہوجائے گا، لیکن اگر اسے فورم میں یونیکوڈ کی شکل میں ”بھی“ رکھا جائے، تو نہ معلوم 5 سال بعد کوئی انٹرنیٹ صارف گوگل میں اسی موضوع کو اردو میں تلاشتے ہوئے فورم میں آجائے، اس طرح ان مضامین کی اہمیت کئی گنا زیادہ ہوجائے گی۔
جزاکم اللہ، ابھی تک شمارہ پڑھا نہیں۔ 24 ایم بی %||:-{
السلام علیکممحمد نبیل خان نے کہا ہے:وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ذیشان بھائی اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین
ماشاءاللہ افکار قاسمی بہت پیارا اور خوبصورت جریدہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے خوبصورت بنانے میں ہمارے ذیشان نصر بھائی کا ہنر شامل ہے ۔
میں سب سے پہلے مبارک باد پیش کرتا ہوں
ذیشان نصر بھائی کوکہ جن کی بے لوث محنت اور خلوص کی برکت سے ماہنامہ افکار قاسمی ہمارے سامنے ہے ۔۔ ۔ اور اپنے قاسمی صاحب یعنی
مولانا احمد کلیم قاسمی صاحب سے کہتا ہوں جناب مبارک بھی ہو اور خوشخبری بھی کہ آپ کی مسلک حقہ اہل سنت والجماعت علمائے دیوبند سے پرخلوص محبت اور بے لوث محنت نے پھل دینا شروع کر دیا ہے اور یہ دوسرا شمارہ بھی آپ کی دعاؤں سے منظر عام پہ آگیا ہے ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے میں سب کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
اور آخر میں داود بھائی کے لئے جناب ہون آرام اے ۔ بہت بے چین تھے ہمارے داود بھائی “ افکار قاسمی “ کے لئے ۔ ۔۔
دعا ہے اللہ کریم ہمیں اسی طرح مل جل کر بے لوث کام کرنے کی تو فیق عطاء فرمائے اور “ الغزالی فورم “ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے اور باقاعدگی سے ماہنامہ “ افکار قاسمی “ نکالنے کی توفیق عطاء فرئے آمین ثم آمین یا رب العٰلمین
اور آخر میں ایک بار پھر ذیشان بھائی کو مبارک باد اور بہت بہت شکریہ
وصلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد واٰلہ وسلم