جنوبی کورین خاتون نے لائسنس کے حصول کیلئے 950 ویں کوشش میں ڈرائیونگ کا ٹیسٹ پاس کر لیا۔ کورین ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈرائیونگ کی شوقین اور لائسنس کی خواہش رکھنے والی خاتون نے ثابت قدمی سے 2005ءسے تقریباً روزانہ ٹیسٹ دیا اور ڈرائیونگ کے ٹیسٹوں کی مد میں 4200 ڈالرز کو کہ مقامی کرنسی میں لاکھوں ین بنتے ہیں ادا کئے۔ پولیس کے مقامی افسر چوئی ینگ چول نے بتایا کہ چاسا نامی خاتون 950 ویں کوشش کے دوران تحریری ٹیسٹ میں 100 میں سے 68 نمبر حاصل جبکہ وہ قبل ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 60 نمبر حاصل نہیں کرسکی تھی۔