دل میں بسی ہوئی ہے ہر دم محبت آپ کی
میں کچھ نہیں مری قیمت ہے نسبت آپ کی
اہل محفل بھی جھوم کر کہتے ہیں صل علی
سناتا ہوں جب بھی انہیں آقا نعت آپ کی
ملحدوں کی عقل کے اندھیرے چھٹ گے
جب روشن ہوئی شمع حکمت آپ کی
کفر و باطل کی فصیلیں منہدم ہوگئیں
پھیلی جہاں میں جب دعوت آپ کی
حسن آئیں آندھیاں لاکھ بجھانے کو
رہے گی سدا روشن شمع نبوت آپ کی
حسن خان کی ڈائری سے از کلام حسن خان 20 اگست 2002میں کچھ نہیں مری قیمت ہے نسبت آپ کی
اہل محفل بھی جھوم کر کہتے ہیں صل علی
سناتا ہوں جب بھی انہیں آقا نعت آپ کی
ملحدوں کی عقل کے اندھیرے چھٹ گے
جب روشن ہوئی شمع حکمت آپ کی
کفر و باطل کی فصیلیں منہدم ہوگئیں
پھیلی جہاں میں جب دعوت آپ کی
حسن آئیں آندھیاں لاکھ بجھانے کو
رہے گی سدا روشن شمع نبوت آپ کی