ابو حنیفہؒ
ماخوذ
سیرۃ النعمان علامہ شبلی نعمانیؒ
تذکرۃ النعمان علامہ محمد بن یوسف دمشقیؒ
ابو حنیفہؒ
جمع و ترتیب :عبد الباسط قاسمی
اشراف : محمد ذکی اللہ
ناشر
اقراء ویلفئر ٹرسٹ، بنگلور
IQRA PUBLICATIONS #332, 1ST FLOOR, DARUS SALAM QUEENS ROAD, BANGALORE- 560,052 INDIA
ابو حنیفہؒ
=
ابو حنیفہؒ
ماخوذ
سیرۃ النعمان علامہ شبلی نعمانیؒ
تذکرۃ النعمان علامہ محمد بن یوسف دمشقیؒ
ابو حنیفہؒ
جمع و ترتیب :عبد الباسط قاسمی
اشراف : محمد ذکی اللہ
ناشر
اقراء ویلفئر ٹرسٹ، بنگلور
IQRA PUBLICATIONS #332, 1ST FLOOR, DARUS SALAM QUEENS ROAD, BANGALORE- 560,052 INDIA
ابو حنیفہؒ
=
ابو حنیفہؒ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اس کتاب کے بارے میں
امام اعظم ابو حنیفہؒ کی ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ انہیں کے مسلک کے پیروکار اور ماننے والے موجود ہیں،جو اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں، امام صاحب کے حالات زندگی پر بہت سی کتابیں لکھی گئیں اور ہر پہلو و گوشے پر لکھی گئیں، جن میں کچھ بہت ہی ضخیم ہیں اور کچھ مختصر، ان میں سے اکثر کتابیں علمی مباحث پر مشتمل ہیں جن سے علماء اور پڑھا لکھا طبقہ ہی فائدہ اٹھا سکتا ہے، عام آدمی اور کم پڑھے لکھے لوگوں کے لئے اس کو پڑھنا اور سمجھنا ممکن نہیں ہے، اس لئے ایک ایسی کتاب کی ضرورت تھی جو عام لوگوں کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہو، جس میں امام صاحبؒ کی مکمل سوانح آسان اور سلیس زبان میں ہو، اس کے علاوہ فقہ حنفی کی خصوصیات، ترجیحات اور دلائل موجود ہوں تاکہ اس کتاب کے پڑھنے والے کو اگر ایک طرف امام صاحبؒ کے حالات زندگی سے واقفیت اور آگاہی ہو تو دوسری طرف فقہ حنفی کی خصوصیات اور ترجیحات کا بھی علم ہو، زیر نظر کتاب انہی مقاصد کو پیش نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے جس میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے، یہ کتاب اپنے مقصد میں کہاں تک کامیاب ہے اس کا اندازہ اس کو پڑھنے کے بعد ہی ہو گا۔
تعارف
تقریباً تیرہ سو برس سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں پھیلے ہوئے مسلمان امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے اجتہادی مسائل سے استفادہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ دنیا کا غالب حصہ آپ کے مسائل کا پیرو ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عربی، فارسی، ترکی بلکہ یورپ کی زبانوں میں بھی آپؒ کی نہایت کثرت سے سوانح عمریاں لکھی گئیں۔ افسوس کہ ان میں سے اکثر کتابیں ہمارے ملک میں ناپید ہیں اور آپ کی سیرت پر اردو زبان میں معیاری کتب کی بے حد کمی ہے۔
بعض معتقدین نے جوشِ اعتقاد میں امام صاحبؒ کی ایسی تصویر کھینچی ہے جس سے ان کی اصلی صورت پہچانی نہیں جاتی مثلاً تیس برس تک متصل روزے رکھنا، تورات میں آپ کی بشارت کا موجود ہونا، چالیس سال تک عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا وغیرہ وغیرہ‘‘ بالکل اسی طرح کچھ حاسدین نے تقلید کی مخالفت اور بغض و عداوت میں آپ کی بلند بالا شخصیت کو مجروح اور داغدار بنانے کی کوشش بھی کی ہے، کچھ لوگوں نے تو (معاذ اللہ) آپؒ پر ملحد، گمراہ اور مخالفِ سنتِ نبویﷺ کا الزام تک لگایا ہے۔
اس مدح سرائی اور الزام بازی کا سلسلہ آپؒ کے دور سے لے کر آج تک جاری ہے۔
لہذا اقراء و یلفیئر ٹرسٹ نے یہ ضرورت محسوس کی کہ ایک ایسی کتاب زیرِ طبع لائی جائے جو آپؒ کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہو نیز افراط و تفریط سے بالا تر ہو۔
"تذکرۃ النعمان" جو در اصل علامہ شیخ شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن یوسفؒ صالحی دمشقی شافعی متوفی ۹۴۲ھ کی تصنیف "عقود الجمان فی مناقب ابی حنیفۃ النعمانؒ" کا اردو ترجمہ ہے جسے حضرت مولانا عبد اللہ بن عبدالوہاب بستوی مہاجر مدنیؒ نے کیا ہے، اپنے موضوع پر نہایت ہی معرکۃ الآرا اور استنادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔
اسی طرح علامہ شبلی نعمانیؒ کی تالیف’’ سیرۃ النعمان‘‘ امام اعظمؒ کے سوانح حیات، انکے فقہ کی خصوصیات اور شاگردوں کے حالات پر ایک جامع اور بصیرت افروز کتاب ہے۔
زیرِ نظر کتاب کا ماخذ انہی دونوں کتابوں کو بنایا گیا ہے جس میں امام اعظمؒ کی قوتِ ایجاد، جدتِ طبع، دقتِ نظر، وسعتِ معلومات، حیات و خدمات، شانِ اجتہاد اور ان کے ذریعہ سے مسلمانوں میں جو تفقہ فی الدین کا شعور بیدار ہوا اس کا مختصر خاکہ، حتی الوسع غیر مستند واقعات اور اختلافی روایات و مسائل سے گریز کر تے ہوئے مثبت انداز میں آپ کے شیوخِ حدیث، تلامذہ، تدوینِ فقہ کا پسِ منظر، فقہ حنفی کی ترجیحات، تلامذہ، تصنیفات، آپ کی امتیازی خصوصیات، حیرت انگیز واقعات، دلپذیر باتیں اور آپ کی زندگی کے آخری احوال مثلاً عہدۂ قضا کی پیش کش، ایک سازش اور قید خانہ میں درد ناک موت وغیرہ وغیرہ کو ایک خاص اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ غرض یہ کتاب امام اعظم ابو حنیفہؒ کے تمام احوال و کمالات کا ایک مختصر علمی آئینہ ہے جو امام صاحبؒ کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے۔
دعاء ہے کہ اللہ رب العزت اس کتاب کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ ( آمین)
عبد الباسط قاسمی
ریسرچ اسکالر
اقراء ویلفیئر ٹرسٹ، بنگلور
ریسرچ اسکالر
اقراء ویلفیئر ٹرسٹ، بنگلور