شعبہ بن الحجاج رحمۃ اللہ علیہ کاارشاد

zakwan

وفقہ اللہ
رکن
شعبہ بن الحجاج رحمۃ اللہ علیہ
احادیث کے حفظ واتقان میں امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کوجودرک حاصل تھا، وہ کسی صاحب علم پر مخفی نہیں، علامہ ذہبیؒ نے آپ کوحفاظِ حدیث میں شمار کیا ہے۔
(تذکرۃ الحفاظ:۱/۱۹۴)
عبدالصمد بن عبدالوارث رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
"میں شعبہ بن الحجاجؒ کے پاس تھا؛ اسی درمیان ان سے کہا گیا کہ امام ابوحنیفہؒ کی وفات ہوگئی توشعبہؒ نے کہا ان کے ساتھ کوفہ کا فقہ چلا گیا، اللہ پاک ان پر اور ہم پرفضل وکرم فرمائے، آپؒ امام ابوحنیفہؒ کے بارے میں خاص طور سے حسن ظن رکھتے تھے"۔
(الانتقاء:۲۰۲)
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
اما م ابوحنیفہؒ کی وفات ہوگئی توشعبہؒ نے کہا ان کے ساتھ کوفہ کا فقہ چلا گیا، اللہ پاک ان پر اور ہم پرفضل وکرم فرمائے، آپؒ امام ابوحنیفہؒ کے بارے میں خاص طور سے حسن ظن رکھتے تھے"۔
 
Top