یحییٰ بن سعید القطان رحمۃ اللہ علیہ کاارشاد

zakwan

وفقہ اللہ
رکن
یحییٰ بن سعید القطان رحمۃ اللہ علیہ
آپ رحمۃ اللہ علیہ بڑے محدث ہیں، فن اسماء الرجال کے امام ہیں، امام احمد بن حنبلؒ، علی بن مدینی رحمہما اللہ جیسے محدثین کے استاذ ہیں، امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
"آپ رحمۃ اللہ علیہ کے جیسا میری آنکھ نے نہیں دیکھا"۔
علی بن مدینی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے متعلق فرماتے ہیں:
"اسماء الرجال کے زبردست عالم تھے"۔
(تذکرۃ الحفاظ:۱/۲۹۸)
آپ رحمۃ اللہ علیہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق فرماتے تھے:
"امام ابوحنیفہؒ کی رائے سب سے بہتر ہوا کرتی تھی؛ اسی وجہ سے میں نے ان کے بہت سارے اقوال کواختیار کیا ہے، یحییٰ بن معینؒ سے روایت ہے کہ میں نے یحییٰ بن سعید القطانؒ سے سنا ہے وہ ایک مرتبہ سنا رہے تھے کہ کس قدر اچھی باتیں ہیں جوامام ابوحنیفہؒ نے فرمائی ہیں"۔
(سیراعلام النبلاء:۶/۴۰۲)
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
امام ابوحنیفہؒ کی رائے سب سے بہتر ہوا کرتی تھی؛ اسی وجہ سے میں نے ان کے بہت سارے اقوال کواختیار کیا ہے، یحییٰ بن معینؒ سے روایت ہے کہ میں نے یحییٰ بن سعید القطانؒ سے سنا ہے وہ ایک مرتبہ سنا رہے تھے کہ کس قدر اچھی باتیں ہیں جوامام ابوحنیفہؒ نے فرمائی ہیں"۔
 
Top