تمام فقہاء ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہیں

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
حضرت امام اعظم کوفی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مثال حضرت عیسیٰ رُوح اللہ علیہ السلام کی سی ہے جنہوں نے ورع و تقویٰ کی برکت اور سنّت کی متابعت کی بدولت اجتہاد و استنباط میں وہ بلند درجہ حاصل کیا ہے کہ جس کو دوسرے لوگ نہیں سمجھ سکتے اور ان اجتہادات کو دقّتِ معانی کے باعث کتاب و سنّت کے مخالف جانتے ہیں اور ان کو اور ان کے اصحاب کو اصحاب رائے خیال کرتے ہیں ، یہ سب کچھ ان کے علم کی حقیقت و درایت تک نہ پہنچنے اور ان کے فہم و فراست پر اطلاع نہ پانے کا نتیجہ ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ جنہوں نے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی فقاہت کی باریکی سے تھوڑا سا حصہ حاصل کیا ہے، فرمایا ہے: الفقھاء کلھم عیال ابی حنیفہ (تمام فقہاء ابو حنیفہ کی اولاد ہیں) ان کم نظر معترضین پر افسوس ہے کہ اپنا قصور دوسروں کے ذمہ لگاتے ہیں اور یہ جو خواجہ محمد پارسا رحمہ اللہ تعالیٰ نے فصولِ ستّہ میں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے بعد امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے مذہب کے موافق عمل کریں گے ممکن ہے کہ اسی مناسبت کے باعث جو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہے لکھا ہو یعنی حضرت رُوح اللہ علیہ السلام کا اجتہاد حضرت امام اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کے اجتہاد کے موافق ہو گا نہ یہ کہ ان کے مذہب کی تقلید کریں گے کیونکہ حضرت رُوح اللہ علیہ السلام کی شان اس سے برتر ہے کہ علمائے اُمت کی تقلید کریں، بلا تکلف و تعصب کہا جاتا ہے کہ اس مذہب حنفی کی نورانیت کشفی نظر میں دریائے عظیم کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ (دفتر دوم، مکتوب نمبر:۵۵، حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ تعالیٰ)
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
الفقھاء کلھم عیال ابی حنیفہ (تمام فقہاء ابو حنیفہ کی اولاد ہیں)
بہت مبارک اورچشم کشاتحریرہے پرحضرت امام اعظم اوبوحنیفہ علیہ الرحمہ کااسم گرامی شہرتوں کی ان حدودسے تجاوزکرچکاہے جس کے بعدوطن لکھنے کی ضرورت نہیں رہ جاتی،کوفہ بھی شایداتنامشہورنہ ہوجتنامشہورنام حضرت امام صاحب کاہے۔سچ ہے اللہ جس سے محبت فرماتے ہیں اس کواسی طرح دوامی اورعالمی شہرت عطافرمادیتے ہیں۔
 
Top