چپلی کباب

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
چپلی کباب

اشیاء

مرغی ایک کلو

ٹماٹر ایک کلو کٹے ہوئے

پیاز ایک درمیانی

ہری مرچیں آٹھ عدد

ہرا دھنیا دو گٹھی

سرخ پسی مرچ ایک ٹیبل سپون

گرم مصالحہ

ترکیب

تیل یا گھی گرم کرکے پیاز اور گرم مصالحہ تلیں ،
لیکن پیاز کو سرخ نہ کریں ۔اب مرغی ڈال کر ہلکا
سا بھورا کر لیں ،پھر ٹماٹر ،پسی مرچ اور نمک ڈالکر
درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب پانی خشک ہو نے لگے تو
ہری مرچ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ملائیں۔اور ہلکی آنچ پر
چھوڑ دیں ۔مزیدار چکن کڑائی تیار ہے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ ۔نبیل خان نے سیفی خان کے اعزاز میں کل چائنیز بر یانی پکوائی تھی امید ہے آج “چلپی کباب“ ضرور بنوائیں گے۔
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
مزیدار چکن کڑائی تیار ہے
واہ ۔ مزہ آ گیا ۔ جب ترکیب ہی اتنی لذت والی ہے تو پھر کھانے کا مزہ تو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے ۔۔۔
اضواء جی پھر کب کھلا رہی ہیں ہمیں چکن کڑائی ؟؟؟ شدت سے انتظار رہے گا
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ ۔نبیل خان نے سیفی خان کے اعزاز میں کل چائنیز بر یانی پکوائی تھی امید ہے آج “چلپی کباب“ ضرور بنوائیں گے۔
دیکھو جی میں تو خود اضواء جی کا مہمان بننے جا رہا ہوں ۔ اب جس جس کا شوق ہو کہ چپلی کباب کھانے ہیں وہ بھی لائن میں آ جائے
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مجھے اس پوسٹ سے بطنی لذت ملی ہے،پرایک سوال جوخلش بناہواہے ’’مرغی ایک کلو‘‘کاکیامطلب ہے ،خدانخواستہ سالم مرغی ہی تونہیں مرادہے۔؟
ویسے جس کباب کاذکرخیرہورہاہے وہ بتانے سے نہیں کھلانے سے تعلق رکھتاہے۔اللہ مرغ،مرغی،بکرا،بھیڑ،دنبہ،جاموس،گائے اوراونٹ تمام ماکول جانوروں کومولویوں کے دست تظلم کاشکاربنائے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:

مولوی کا پیٹ نہیں ہائی کورٹ ہوگیا۔گو یا “ہر چہ آید در گھسیٹم آم گٹھلی سب رواست “
فریا د۔۔۔۔۔۔ فریاد۔۔۔۔ فریاد۔۔۔۔۔۔۔۔ فریاد۔۔۔۔۔۔۔۔جی انصاف
Frying Pan Mash
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اگر ایسی ہی بات ہے تو پھر مشکل نہیں یہ تازی تازی ڈش بھیجادونگی آپکے ایمیل ایڈرس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1315639641861.jpg

میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوں ۔۔۔:::^^:::
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
أضواء نے کہا ہے:
اگر ایسی ہی بات ہے تو پھر مشکل نہیں یہ تازی تازی ڈش بھیجادونگی آپکے ایمیل ایڈرس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1315639641861.jpg

میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوں ۔۔۔:::^^:::
بہت شکریہ جناب ۔ ۔ ۔ ہم تو اس کی خوشبو سے ہی سیر ہو گے
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
پتہ نہیں چل پارہاہے کہ دعوت کس کودی جارہی ہے،مدعوکون ہے،کیونکہ یہاں توحال یہ ہے کہ ایک بے چاری اضواجی داعی بنی ہوئی ہیں اورباقی سبھی لوگ طفیلی کاکرداراداکرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔سبھی لائن میں کھڑے ہوکراپنی باری کاانتظارکررہے ہیں۔مگراپنی باری آنے تک باری تعالیٰ بابرکت دسترخوان کوسلامت رکھے۔میری تویہی دعاہے کیونکہ جس مقدارمیں کباب نظرآرہے ہیں ان کودیکھ کرمیری حالت حضرت بلال رضی اللہ عنہ جیسی ہوگئی ہے جن کوحکم دیاگیاتھاکہ پیالہ بھرجودودھ ہدیہ میں آیاہے وہ سبھی صحابہ کرام کوباری باری پلائیں اورخودحضرت بلال کی بھوک عروج پرتھی اورسوچ رہے تھے کہ اتناکم دودھ اورپینے والے بہت۔ایک انارسوبیمار۔دیکھئے کیاہوتاہے۔
میرابھی وہی حال ہے پروہاں توسرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم جیسی ہستی موجودتھی اوریہاں نبیل،قاسمی اورداؤدجیسے ’’بھوکے‘‘افراداوراشخاص موجودہیں ان تینوں کی بزرگی کامیں قائل بھی نہیں ہوں۔باقی سہارنپورپہنچنے پربات کروں گا۔میری ٹرین کاوقت ہونے والاہے۔اس لئے اللہ حافظ
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پھر تو محترم ارمغان صاحب کے سپرد دستر خوان کر دیجئے۔آپ کے نزدیک ان کی عدالت اور بزرگی مسلم ہے نا۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
واہ واہ مزہ آگیا۔کباب کی بھینی بھینی اشتہاآورخوشبو،دسترخوان کی سجاوٹ،کباب اوردیگرلوازمات،رنگین ودلفریب خوش رنگ غذا،قوس وقزح کے مانددہفت رنگ بلکہ سب رنگ یہ خوان نعما:اللہ نظربداورناظربدسے محفوظ فرمائے۔باقی اب کباب کی کثرت کودیکھ کرقلب مضطرکوخاطرعاطرنصیب ہوکرباعت سکون وطمانینت ہواہے ۔کباب کی اس تاریخ سازدعوت میں ایک سے بڑھ کرایک پیٹوموجودنظرآتے ہیں اورکبابوں کوجس جارحانہ نظرسے دیکھ رہے ہیں اس کودیکھ اورمحسوس کرکے کباب بھی ’’قنوت نازلہ‘‘پڑھنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔پھراختتام پرذائقہ مندکھجوروں کودیکھ کرقبل ازوقت منہ میں پانی آرہاہے۔اللہ قبول فرمائے۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
اورجب چائے ختم ہوجائے توصرف نبیل صاحب کے لئے میری طرف سے شوگرفری چائے پیش ہے۔
afghan-tea.jpg

اضواصاحبہ کوکم میٹھے کی چائے پسندہے اس لئے یہ کافی نوش فرمائیں۔کلک کریں اورنوش کریں۔
http://wallpapers.free-review.net/12_~_Tea.htm
مولانااحمدقاسمی صاحب کوبغیرچینی اوربغیردودھ کی چائے مرغوب ہے اس لئے آپ کے لئے یہ نظم کیاگیاہے۔یہ چائے موٹاپادورکرتی ہے،ٹینشن ختم کرتی ہے،تندرستی کی یاددلاتی ہے،چستی اورپھرتی کوجڑسے اکھاڑپھینکتی ہے،نیندکے لئے زہرقاتل اورسکون کے لئے زہرہلاہل ہے،لیموکاخاص طورپراس میں استعمال ہوتاہے جوخون کوصاف اوربخارات کے لئے نافع ہے ،پیتے ہی ساتوں طبق روشن ومنوراورساتوں زمینیں ہلتی محسوس ہوتی ہیں یعنی مفت کی سواری کامزہ لینے اورآننداٹھانے والوں کے لئے خاصے کی چیزہے۔
search

[size=xx-large]داؤدبھائی کوجوکچھ مل جائے سب ہڑپ ہے اس لئے ان کے لئے یہ ٹیبل مختص کی گئی ہے۔شغل فرمائیں۔
how_to_throw_a_tea_party_recipes.jpg

باقی سبھی حضرات ان لوگوں سے جن کودعوت میں یادکیاگیاہے ان سے پوچھ پوچھ کرچٹخاریاں ماریں اورتصوراتی طورپرمحظوظ ہوں!
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم

مفتی صاحب آپ نے جو کچھ رکھا ہے یہ میری پسندیدہ چیزیں ہیں ارام سے ہڑپ کرلوں (آپس کی بات ہے ویسے میں کھاؤں گا نہیں کسی کو بتائے گا مت)
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یہاں پر کباب بنتے بنتے ڈشیں سامنے آگئیں وہ بھی سعودیہ عرب کیں ویسے میں نے اندازہ لگایا ہے سچ تو اضواء جی ہی ارشاد فرمائیں گی میں نے اس لیے ان کو سعودیہ عرب کی طرف تشبیہ دی کیونکہ جو درج بالا ڈشیں لگی ہوئی ہیں ان میں سے اکثر ڈشیں سعودیہ عرب کے شہر جدہ میں کھا چکا ہوں کھجوریں مدینہ منورہ میں کھائیں تھیں اور میزبان نے ایسی کھلائیں تھیں آج تک اس کا ذائقہ محسوس کرتا ہوں نبیل بھائی کی فرمائش پر ان شاءاللہ اپنا سفر نامہ جلد آپ سب حضرات کے گوش گزار کروں گا

اضواء جی بھت بھت شکریہ ان چیزوں کو دیکہ کر وہ وقت یاد آگیا جب میں نے ان چیزوں پر ہاتہ صاف کیے تھے
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:

جی موضوع پر آپ کی آمد اور پسندگی کا بیحد شکریہ
 
Top