ذیا بیطش (شوگر)

السلام علیکم
آج کل یہ مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہےکبھی یہ مرض شاہی مرض کہلایا جاتا تھا۔ لیکن اب اس کا الٹا ہوگیاہے اب یہ غرباء مرض ہوگیا ہے اس بیماری کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں عام تور سے ٹینشن اور آرام طلبی اس مرض کی وجہ بتائی جاتی ہے مگر اس کی ایک وجہ موروثی بھی ہوتی ہے جو ایک وقت آنے پر انسان کو خود بخود ہوجاتی ہے چاہے وہ انسان کتنا ہی محنتی اور نو ٹینشن والا ہو۔ اس لیے میرا ایک مشورہ ہے اگر کسی کو اپنے بچوں کا رشتہ کرنا ہے تو وہ مال دولت کو نہ دیکھیں شرافت وغیرہ کو دیکھنے کے بعد یہ ضرور تحقیق کرلیں کہ دونوں کے خاندان میں سے کسی کو کوئی موروثی بیماری خاص کر شوگر تو نہیں ہے۔
شوگر کی’’ایلو پیتھی‘‘یونانی‘‘ اور ہومیو پیتھی میں بہت سی دوائیں ہیں ۔ یہاں میں ایک مشہور زمانہ ہومیوپیتھ ڈاکٹرمرحوم جناب ڈاکٹرکانتی پرشاد صاحب ورما کی ایک مجرب دوا پیش خدمت کرہا ہوں جو انہوں نے کئی مریضوں پر استعمال کی اور سب کو فائدہ ہوا،یہ ایک تیر بہدف دوا ہے ۔ دوا کا نام ہے’’سفالِنڈراانڈکا‘‘
اس کو سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بمبا
ہندی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کندری کی بیل
بنگالی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیلا کوچہ
فارسی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبار ہندی
لاطینی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفارلنڈا انڈکا
(sephalandra Indica)
یہ دوا ۔۔1xاور3x
میں کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جاسکتی ہے
فقط والسلام
(مفتی) عابدالرحمٰن بجنوری
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی عابدالرحمٰن مظاہری نے کہا ہے:
السلام علیکم
آج کل یہ مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہےکبھی یہ مرض شاہی مرض کہلایا جاتا تھا۔ لیکن اب اس کا الٹا ہوگیاہے اب یہ غرباء مرض ہوگیا ہے اس بیماری کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں عام تور سے ٹینشن اور آرام طلبی اس مرض کی وجہ بتائی جاتی ہے مگر اس کی ایک وجہ موروثی بھی ہوتی ہے جو ایک وقت آنے پر انسان کو خود بخود ہوجاتی ہے چاہے وہ انسان کتنا ہی محنتی اور نو ٹینشن والا ہو۔ اس لیے میرا ایک مشورہ ہے ا
گر کسی کو اپنے بچوں کا رشتہ کرنا ہے تو وہ مال دولت کو نہ دیکھیں شرافت وغیرہ کو دیکھنے کے بعد یہ ضرور تحقیق کرلیں کہ دونوں کے خاندان میں سے کسی کو کوئی موروثی بیماری خاص کر شوگر تو نہیں ہے۔
“جناب عالی 3 سال قبل کی رپورٹ ہے تقریبا ہر تیسرے ہندوستانی کو “شوگر “ ہے واقعی اگر آپ کے مشورے پر عمل کیا جائے تو لنڈوروں اور لنڈوریوں کی تعداد میں کس قدر اضافہ ہو گا ۔شائد آپ کو اندازہ نہیں ۔دوسرے یہ کی یہ بیماری موروثی کم اور ٹینشن سے طوفانی اندز میں پھیل رہی ہے ۔تیسرے یہ کہ حکماء ( جڑی بو ٹیوں والے حکیم ) کا دعویٰ ہی دعویٰ ہے حقیقت زیرو ہے کسی حد تک انگریزی دوا سے ہی نارمل کیا جا سکتا ہے ۔وجہ یہ ہے یہ خود ،مستقل بیماری نہیں ایک وبا ہے جس کے بطن سے خدا جانے کتنے ناگ پھن کاڑھے باہر آنے کیلئے بیتاب ہیں ۔تفصیل کا موقع نہیں ۔مناسب ہوگا اگر اپنے مشورے پر نظر ثانی فر مالیں“
شوگر کی’’ایلو پیتھی‘‘یونانی‘‘ اور ہومیو پیتھی میں بہت سی دوائیں ہیں ۔ یہاں میں ایک مشہور زمانہ ہومیوپیتھ ڈاکٹرمرحوم جناب ڈاکٹرکانتی پرشاد صاحب ورما کی ایک مجرب دوا پیش خدمت کرہا ہوں جو انہوں نے کئی مریضوں پر استعمال کی اور سب کو فائدہ ہوا،یہ ایک تیر بہدف دوا ہے ۔ دوا کا نام ہے’’سفالِنڈراانڈکا‘‘
اس کو سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بمبا
ہندی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کندری کی بیل
بنگالی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیلا کوچہ
فارسی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبار ہندی
لاطینی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفارلنڈا انڈکا
(sephalandra Indica)
یہ دوا ۔۔1xاور3x
میں کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جاسکتی ہے
فقط والسلام
(مفتی) عابدالرحمٰن بجنوری
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
نئی نئی بیماریاں قیامت کی علامتوں میں سے ہیں ؟کس ماہرحکیم یاطبیب حاذق سے ملیں گے وہ خودبہت سی بیماریاں کامجموعہ ہوگا۔یقین نہ ہوتوتحقیق کرکے دیکھ لو؟
قاسمی صاحب شوگرکامرض عام ہوگیاہے دوسراتوکیاتیسرافرداس کاشکارہوگامگراب تک کوئی ایسانسخہ نظرنہیں آیاجس کویکصدفیصدصحیح کہاجاسکتاہو۔رہ گئی بات دعاؤں کی تواس کاتعلق یقین اوراعتماد سے ہے جس کافقدان ہے۔
 
اسداللہ شاہ نے کہا ہے:
السلام علیکم
میرے پاس ایک نسخہ موجود ہے جو شوگر کے لئے ہے۔
السلام علیکم
جناب نیکی اور پوچھ پوچھ
آپ بھی اپنا پٹارا کھولیے اور پھر مفتی صاحب اپنا دفتر کھولیں گے اس کے بعد ہم بھی اپنی جیب ٹٹولیں گے
 
Top