صرف ایک رشتہ

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن

میں نے قدرت اللہ شہاب سے کہا جب بھی آپ حج پر جاییں مجھے ساتھ لے جایے، وہاں مجھے کون جانتا ہے، میری وہاں کیا حیثیت ہو گی۔

وہ بولے وہاں کسی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، وہاں صرف ایک رشتہ ہوتا ہے۔

وہ کونسا؟میں نے پوچھا۔

مکہ میں اللہ اور عبد ہوتے ہیں۔ مدینے شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں۔

میں نے پوچھا کہ وہاں بزرگ نہیں جاتے کیا؟

جاتے ہیں۔

تو پھر؟

مسجد میں داخل ہونے سے پہلے سب کو جوتوں کے ساتھ مرتبہ اور بزرگی کے عمامے اتار دینے پڑتے ہیں اور کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ واپسی پر اس کا عمامہ اسے مل جائے گا۔

ممتاز مفتی
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
قدرت اللہ شہاب کی ہربات میں عجیب نکات وجواہرہوتے ہیں کیاان کی کوئی کتاب نیٹ پربسہولت مل سکتی ہے؟
 
Top