کیا کیا دنیا سے صاحب مال گئے

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
یہ دنیا عجب سرائے فانی دیکھی
ہرچیز یہاں کی آنی جانی دیکھی
آکر نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا
جاکرنہ آئے وہ جوانی دیکھی
٭٭٭
کیا کیا دنیا سے صاحب مال گئے
دولت نہ گئی ساتھ نہ اطفال گئے
پہنچا کے لحد تک آ ئے سب لوگ
ہمراہ اگر گئے تو بس اعمال گئے
٭٭٭
زر پاتے ہی بن جاتاہے انسان کچھ اور
اے مدعی در اصل ہے ایمان کچھ اور
یہ مجھ کو ہوا تیرے عمل سے ظاہر
اسلام کچھ اور ہے اورمسلمان کچھ اور
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
زر پاتے ہی بن جاتاہے انسان کچھ اور
اے مدعی در اصل ہے ایمان کچھ اور
یہ مجھ کو ہوا تیرے عمل سے ظاہر
اسلام کچھ اور ہے اورمسلمان کچھ اور
 
Top