بے مثال زہد

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
بے مثال زہد
شاہ شجاع کرمانیؒ ایک درویش گذے ہیں یہ بھی سلطنت چھوڑکر درویشی کربیٹھے ان کا واقعہ ہے کہ ایک شخص کودیکھا کہ نماز پڑرہا ہے ان کے دل میں اس کی محبت آئی کہ میں اس نوجوان سے اپنی لڑکی کی شادی کروں گا نمازی سے معلوم کیا کیا تم نے شادی کرلی جواب دیا نہیں پھرکہا کہ میں شجاع کرمانیکی کی لڑکی سے تمہاری شادی کرنا چاہتا ہوں تو اس نے کہا کہ اگرمیں ایسا نام بھی لے لوں گا تو کوڑے لگیں گے پھرکہا کہ میں شجاع کرمانی ہوں چنانچہ نوجوان نے شکراداکیا بادشاہ نے اپنی لڑکی کانکاح خودپڑھایا اورپھراپنی لڑکی کو اس نوجوان کے گھر کرآئے جب وہ لڑکی گھرمیں گئی تو لڑکی نے کہا کہ میری تقدیرکہاں پھوڑ دی خیرمیاں آئے ان کابھی روزہ تھا باسی روٹی رکھی تھی لڑکی نے کہا کہ جب آپ نے روزہ رکھا ہے تو جس کیلئے روزہ رکھا ہے وہ تمہیں افطار کرنے کیلئے بھی ضرور دے گا۔
 
Top