السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج کافی دِنوں بعد حاضری ہو رہی ہے۔ اپنے چند دوستوں کی بداخلاقی کے رویّے سے دِل برداشتہ ہو کر اور فورم ھذا کو اپنے اصل مقصد و منزل سے دُور ہٹتا دیکھ کر گوشہ نشینی میں جا چکا تھا (کیونکہ چند مرتبہ کی نشاندہی پر احقر متنازعہ بن گیا اور غیر متوقع حالات کا شکار ہو گیا تھا)، اب یہ گناہ نہیں کروں گا۔ مگر اب مجبورِ محبت ہو کر دوبارہ حاضر ہوں، اپنے دو دوستوں کی وجہ سے، جن کا بار بار اصرار تھا واپسی کے لیے، اُن کی محبت کا شکریہ، اللہ تعالیٰ اُن کو جزائے خیر دے کہ مجھ کو یاد رکھا۔ آہ! یہ دُنیا فانی ہے۔ یہ چند اشعار پیشِ خدمت ہیں، نہ معلوم نثر کہوں یا اشعار؟ کیونکہ احقر شاعر نہیں ہے، مگر پھر بھی دِل سے زباں پر اور زباں سے فورم پر آ گئے۔
آ جاؤ اَب واپس جلدی
کیا کروں محبّت ِیار ہے کہتی، آجاؤ اَب واپس جلدی
درِ محفلِ دوستاں چھائی ہے اُداسی، آ جاؤ اَب واپس جلدی
کسے دِکھاؤں زخمی دِل کہ عہدِ وفا سے مہدِ نباہ ہو گئے سب
مجبورِ محبت ہو گیا یہ کہتی وابستگی، آ جاؤ اَب واپس جلدی
ہو جب تنہا سے منہا کوئی، کیسا منظر ہوتا ہے دوستو
مگر پھر تنگ کرتی ندائے خاموشی، آ جاؤ اَب واپس جلدی
وہاں سکون چھائی، جہاں تڑپ جاری جیسے بے آب ماہی
بالآخر آ گئی اِک دوست کی دانائی، آ جاؤ اَب واپس جلدی
مِل گیا ہے وقت رَاہزن کو، کرے گا ضرور حضوری دُوری میں
سب مِل کے کریں گے بڑی کھینچائی، آ جاؤ اَب واپس جلدی
ہے اعلانِ معافی، جو ہوا پاؤ مٹی، رہے تعلق جاری ساری
رنگ ِمحفل سے آ رہی ہے کچھ روشنائی، آ جاؤ اَب واپس جلدی