بزگی کا معیار اور اُس کی علامتیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بزرگی کا معیار اور اُس کی علامتیں

(ملفوظ حضرت اقدس مولانا صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ)​
فرمایا ! بزرگی کا معیار اتباع سنت ہے جو شخص جتنا زیادہ متبع سنت ہو گا اتنا ہی بڑا بزرگ ہوگا ، کشف وکرامات کو اس میں کچھ دخل نہیں کشف تو غیر مسلموں بلکہ جانوروں تک کو ہو جاتا ہے ۔
خلاف شرع جو کام کرے گا وہ بزرگ ہو ہی نہیں سکتا ،وہ ڈھونگ ہے اور اللہ کی طرف سے اس کے لئے ڈھیل ہے اور فر مایا بزرگوں نے لکھا ہے کہ ولایت اور بزرگی کی تین علامتیں ہیں ایک تو یہ کہ رزق حلال کا اس کا کوئی انتظام ہو ،دوسرے یہ کہ اس کو سب اچھا ہی کہنے والے نہ ہوں کچھ لوگ اس کو برا کہنے والے بھی ہوں تیسرے یہ کہ اُسے کوئی نہ کوئی بیماری یا پریشانی لگی رہتی ہو ،عام طور پر بزرگوں میں یہ علامتیں پائی جاتی ہیں۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
جزاک اللہ خیرا
بے شک بزررگی کا معیار ’’اتباعِ سنّت‘‘ ہی ہے۔ حضرت عارفِ ربانی دامت برکاتہم نے اسی حقیقت کو اس شعر میں بیان فرمایا ہے۔۔۔
نقشِ قدم نبی کے ہیں جنّت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنّت کے راستے​

اللہ تعالیٰ ہم سب کو متبعِ سنت بنائے۔
 
Top