کمپیوٹر پر مسلسل کام ،گردن کا درد بے لگام

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
[align=center]کمپیوٹر پر مسلسل کام ،گردن کا درد بے لگام​
[/align]
جدید طبی تحقیق کے مطابق کمپیوٹر پر مسلسل کئی گھنٹے کام کر نے والے بچوں اور بڑوں میں گردن کا درد اور اکڑاؤ کی شکایت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔طبی ماہرین نے اسکول جانے ولاے بچوں کیلئے اس مرض کو خطرناک قرار دیا ہے ۔اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں کمپیوٹر کے استعمال اور سر درد ،قئے اور جسم میں درد کی علامت سامنے آچکی ہیں۔
طبی ماہرین نے کہا ہےکہ کمپیوٹر پر کام کر نے والے افراد کو ہر ایک گھنٹے بعد کم ازکم 10 منٹ کا وقفہ ضرور کر نا چاہئے ۔اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد اسکول جانے والے بچوں اور بڑوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اسکول جانے والے بچوں میں گردن درد کی شرح 43 فیصد جبکہ بڑوں میں 65 فیصد تھی ۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کے استعمال کرتے ہوئے کمرہ میں تازہ ہوا کا گزر ضرور ہونا چاہئے کیونکہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے تمام حسیات کام کرتی ہیں جس سے جسم کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ۔
 
Top