ضرورت کتاب

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مجھے ایک ادبی کتاب کی ضرورت ہے جونیٹ پرپڑھنے کے لئے موجودہے اس کالنک یہ ہے
http://kitaabghar.com/bookbase/mohiuddinnawab/EmanKaSafar.html?page=1
اس کتاب کواگرکوپی کرتاہوں توالگ الگ صفحات کرنے پڑتے ہیں کیابیک کلک اوربیک فائل کاکوئی سسٹم ہے؟
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
یہ کتاب یہاں سے حاصل کیجیے۔
http://www.4shared.com/get/KCOpc_oS/imaan_ka_safar_by_Mohiden_Nawa.html
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
پیام برصاحب السلام علیکم
میں نے حسب ہدایت ورہنمائی کتاب حاصل کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہیں مل سکی اورنیٹ نے رفتہ رفتہ ایسے علاقے میں پہنچادیاجوبالکل افریقی جنگلات کی طرح نامانوس،ناہمواراورپرخاروادیاں محسوس ہوئیں۔مجھے توخطرہ ہوگیاکہ کہیں راستہ نہ بھول جاؤں اس لئے وہاں سے نکل آنے میں ہی عافیت محسوس ہوئی ۔اللہ خیرفرمائے۔
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
پیام برصاحب السلام علیکم
میں نے حسب ہدایت ورہنمائی کتاب حاصل کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہیں مل سکی اورنیٹ نے رفتہ رفتہ ایسے علاقے میں پہنچادیاجوبالکل افریقی جنگلات کی طرح نامانوس،ناہمواراورپرخاروادیاں محسوس ہوئیں۔مجھے توخطرہ ہوگیاکہ کہیں راستہ نہ بھول جاؤں اس لئے وہاں سے نکل آنے میں ہی عافیت محسوس ہوئی ۔اللہ خیرفرمائے۔

دراصل یہاں آپ کو اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ یہ سائٹ ڈاؤن لوڈنگ کی ”اماں“ ہے۔ یعنی یہ ”مرجع الخلائق“ ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ آئی ڈی بنالیں۔ بعد میں بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔

اگر آپ نہیں بنانا چاہتے تو لکھ دیجیے، میں کسی جگہ اپلوڈ کرکے لنک یہاں شامل کردوں گا۔
 
Top