فیس بک سے ویڈیو شئیر کیسے کریں؟

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
فیس بک سے ویڈیو شئیر کیسے کریں؟ اس کا کوئی حل نکالنا چاہیئے ۔ جیسا کہ یوٹیوب ۔ ویمیو وغیرہ سے ویڈیو شئیر کرنے کا آپشن ہے اسی طرح فیس بک کا بھی ہونا چایئے امید ہے احباب کوئی حل نکالیں گے
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
بھائی تاخیر کے لیے معذرت!
فیس بک میں کسی بھی ویڈیو پر رائٹ کلک کریں۔ اور Copy Link Location پر کلک کریں۔
اور الغزالی میں آکر جس طرح لنک داخل کرتے ہیں، اس پر کلک کریں۔ اور لنک پیسٹ کردیں۔ آپ کی ویڈیو شامل ہوجائے گی۔
لیکن یاد رکھیے یہ طریقہ اس ویڈیو کے لیے جو فیس بک پر ہوسٹ ہوئی ہے۔ یعنی فیس بک پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ لیکن کسی اور سائٹ پر اپلوڈ کرکے فیس بک رکھی گئی ہو تو ایسی ویڈیو کا محض لنک یہاں رکھا جاسکتا ہے۔ یا پھر اسی ویڈیو کے نیچے مائی بی بی کا کوڈ ہوگا جو آپ کاپی کرکے یہاں رکھیں گے تو ویڈیو شیئر ہوجائے گی۔

http://www.facebook.com/video/video.php?v=366421433473063
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم

بھت بھت شکریہ @[پیامبر] بھائی آپ نے ہمارا ایک ضروری مسئلہ حل کر دیا ہے اگر آپ یہاں فیس بک کا نشان لگادیں تو مناسب ہوگا تاکہ اس نشان پر کلک کر کے اس میں لنک پیسٹ کردیں اس سے مجھ ان پڑھ سمیت دیگر دوسرے ساتھیوں کو کا فی مدد ملے گی باقی امیر کی اطاعت ہم پر فرض ہے

والسلام
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
Copy Link Location اور Copy Link address ایک ہی ہیں کیا ۔ ؟ کیوں کہ Copy Link Location تو کہیں نہیں آتا ۔ ۔ ۔اور Copy Link address سے کرو تو لنک ہی آجاتا ہے ۔ ۔ کوئی ھل نکالنا چاہئے جیسے اور فورمز پہ باقاعدہ آپشن ہوتا ہے فیس بک سے ویڈیو شئیر کرنے کا کیا وہ یہاں نہیں ہو سکتا
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
مسلمانو خدا کے واسطے جتنا جلد ہوسکے
فیس بک کی ذلت سے نکلیں، جس فیس بک پر گستاخی ہواس پر مسلمان جانا کیسے گوارا کررہے ہیں۔۔افسوس۔۔۔۔۔صد افسوس۔۔۔کیا ہم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اتنامجاہدہ بھی نہیں کرسکتے کہ فیس بک کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہدیں؟
پلیز ضرور سوچیے گا سب لوگ!!!
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
مجیب منصور نے کہا ہے:
مسلمانو خدا کے واسطے جتنا جلد ہوسکے
فیس بک کی ذلت سے نکلیں، جس فیس بک پر گستاخی ہواس پر مسلمان جانا کیسے گوارا کررہے ہیں۔۔افسوس۔۔۔۔۔صد افسوس۔۔۔کیا ہم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اتنامجاہدہ بھی نہیں کرسکتے کہ فیس بک کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہدیں؟
پلیز ضرور سوچیے گا سب لوگ!!!

جزاک اللہ خیرا، مخدومی!
احقر بھی آپ کی حمایت کرتا ہے، بالکل درست فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں فہمِ سلیم عطا فرمائے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
مجیب بھائی سے متفق ہوں۔

@[بنت حوا]
یہ دونوں ایک ہی ہیں، آپ غالبا کروم براؤزر استعمال کرتی ہیں۔
جہاں تک دوسری سائٹس کی بات ہے تو یہاں بھی یہ آپشن موجود ہے۔ لیکن چونکہ ہم مائی بی بی کا پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں اور اس کو اپڈیٹ کرنے میں کئی سارے کام نکل آئیں گے جس کا فورم فی الحال متحمل نہیں ہوسکتا ہے، اس لیے اس کام کو فی الحال پس پشت رکھا گیا ہے۔ تمام ممبران کرام سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
 

صف شکن

وفقہ اللہ
رکن
مجیب منصور نے کہا ہے:
مسلمانو خدا کے واسطے جتنا جلد ہوسکے
فیس بک کی ذلت سے نکلیں، جس فیس بک پر گستاخی ہواس پر مسلمان جانا کیسے گوارا کررہے ہیں۔۔افسوس۔۔۔۔۔صد افسوس۔۔۔کیا ہم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اتنامجاہدہ بھی نہیں کرسکتے کہ فیس بک کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہدیں؟
پلیز ضرور سوچیے گا سب لوگ!!!

پھر تو ہمیں نیٹ کو ہی چھوڑ دینا چاہیئے کیونکہ یہ سب بکھیڑے اسی کے ہیں^o^||3 ^o^||3
 
Top