کمییوٹر کے ڈرائیورز

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ؟

آج میں ونڈو 7 کی ڈی وی ڈی لایا۔ اس سے ونڈو تو انسٹال ہوگئی ۔ لیکن جب ڈرائیورز پر گیا۔ تو وہاں اس نے صرف ساؤنڈ والا ڈرائیور مانگا۔ جب اسے انسٹال کیا۔ کیا تو باقی ڈرائیورز کمپلیٹ تھے ۔ اس کے بعد جب میں نے کمیوٹر سٹاٹ کیا۔ تو تصاویر بڑی بڑی نظر آنیں لگیں۔ اب ڈرائیورز بھی کمپلیٹ ہیں اس کے باوجود ایسا کیوں ہو ریا ہے۔ میں پینٹیم 4 استعمال کرتا ہوں، کمپنی آئی پی ایم ہے۔ اگر کوئی ساتھی اس بارے جانتا ہو، تو پلیز میری مدد کرے۔
اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
والسلام۔
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
1- آپ کی سکرین پر کلر پھیکے تو نہیں ہیں؟
2- کلر ٹھیک ہیں، ہر شئے جسامت میں بڑی ہوگئی ہے۔
3- صرف آئیکان بڑے ہوگئے ہیں۔

اگر ایک ہے تو مطلب ہے کہ اس کا حل میرے پاس نہیں ہے۔ '@-@ ہوسکتا ہے ڈرائیور کا مسئلہ ہو، یا یہ بھی ہوسکتا ہے آپ کا گرافکس کارڈ سیون کی گرافکس کو سپورٹ نہیں کرتا ہو۔

اگر دو ہے تو آپ کو ریزولوشن کم کرنا ہوگی۔ ریزولوشن کم کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کریں، اور Screen Resolution پر کلک کریں۔ اور پھر Resolution پر جو مناسب ریزو لگے، وہ منتخب کرلیں۔
ScreenReso.png

اگر نمبر تین ہے تو بس آپ نے یہ کرنا ہے کہ کی بورڈ پر موجود ctrl کو دبائیں رکھیں اور ماؤس وہیل کو نیچے گھمائیں، آئیکان چھوٹے ہوجائیں گے۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پیامبر نے کہا ہے:
1- آپ کی سکرین پر کلر پھیکے تو نہیں ہیں؟
2- کلر ٹھیک ہیں، ہر شئے جسامت میں بڑی ہوگئی ہے۔
3- صرف آئیکان بڑے ہوگئے ہیں۔

اگر ایک ہے تو مطلب ہے کہ اس کا حل میرے پاس نہیں ہے۔ '@-@ ہوسکتا ہے ڈرائیور کا مسئلہ ہو، یا یہ بھی ہوسکتا ہے آپ کا گرافکس کارڈ سیون کی گرافکس کو سپورٹ نہیں کرتا ہو۔

اگر دو ہے اگر نہیں ہیں تو آپ کو ریزولوشن کم کرنا ہوگی۔ ریزولوشن کم کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کریں، اور Screen Resolution پر کلک کریں۔ اور پھر Resolution پر جو مناسب ریزو لگے، وہ منتخب کرلیں۔
ScreenReso.png

اگر نمبر تین ہے تو بس آپ نے یہ کرنا ہے کہ کی بورڈ پر موجود ctrl کو دبائیں رکھیں اور ماؤس وہیل کو نیچے گھمائیں، آئیکان چھوٹے ہوجائیں گے۔

السلام علیکم

بھت بھت شکریہ پیامبر بھائی آپ کا

میرے خیال سے نمبر 2 والا مسئلہ آرہا ہے چلیں میں کرکے دوبارہ آپ کو بتا دوں گا ان شاءاللہ

آخر میں ایک بار پہر شکریہ
جزاک اللہ خیرا
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
داود بھائی ! میں نے اتناآسان حل آپ کو بتایا تھا وہ آزما کر تو دیکھتے []---Banana Dance

نبیل بھائی ! میں تو داستان غم لکھ چکا ہوں، آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی ، لیکن مجھے آپ کی بتائی ہوئی سی ڈی نہیں ملی ، میں فی الوقت احکامات جاری کر چکا ہوں، اپنی فوج پورے لاہور میں پھیلا چکا ہوں۔ مطلب جو لاہور میں جہاں کہیں رہتا ہے سب کو کال کر کے اپنا حکم نامہ سنا چکا ہوں۔ جیسے ہی کسی کو آپ والی سی ڈی دستیاب ہوگی۔ وہ فوری طور پر مجھ سے رابطہ کرے گا۔ نہیں تو پہر وہی ہوگا جو منظور خدا ہوگا۔
 
ابو دجانہ

وفقہ اللہ
رکن
ScreenReso.png

۔
۔
آپ اپنے ڈسکٹاپ پر ماؤس سے رائٹ کلک کرکے۔۔ پرسنلائز۔۔پر کلک کریں۔جب۔۔ اوپر کی طرح۔۔ اسکرین نظر آجائے۔تو۔۔ اس کا۔۔ “اسنیپ شاٹ“ لے کر۔۔ ہمارے ساتھ شئیر کریں۔۔ تاکہ۔۔ہمیں مسئلہ سمجھنے میں آسانی رہے۔۔
۔
۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
بریلویوں سے پوچھوہوسکتاہے اب بھی اللہ کے علاوہ کوئی مشکل کشاان کے پاس موجودہو۔خیریہ بات تومذاق میں کہہ دی ،میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرافورم میرے موبائل پرمکمل طورپرنہیں کھلتاحتی کہ نام اورپاس ورڈ بھی نہیں آتا۔دیگرکئی فورم ہیں جوبخوبی کھلتے ہیں کیادعائے گنج العرش کاوردشروع کردوں؟
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت اقدس، پیران پیر، محقق اعظم، مفتی اعظم الغزالی،الغزالی فورم کے روح رواں، الغزالی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن، تصنیف کے میدان کے بادشاہ، حضرت پیر طریقت، رہبر شریعت، حضرت پیر جی مولانا @[مفتی ناصرمظاہری] صاحب دامت برکاتھم العالیہ۔ آپ کی خدمت عالیہ میں بندہ یہ عرض کرتا ہے۔ کہ الغزالی کی موجودہ تھیم ایسی ہے جو موبائل پر نہیں چل سکتی، یہ دھکڑا میں نے آج سے چند ماہ قبل، الغزالی کے مہربان ،قدردان، خوش الحان، ذیشان، پیرو مرشد حضرت اقدس مولانا علامہ شیخ طریقت، پیر طریقت رہبر شریعت، استاد محترم، استاذالاساتذہ حضرت مولانا @[احمدقاسمی] صاحب حفظہ اللہ کو سنایا تھا۔ اور حضرت نے الحمداللہ عملدرآمد بھی کیا تھا۔ ہم بڑے خوش تھے۔ دودن الغزالی موبائل پر استعمال کیا۔ لیکن یکدم ایک طوفان آگیا۔ جب ہم ایک دن خوشی سے یہاں پہنچے تو معاملہ الٹ تھا۔ تھیم رفو چکر ہوکر پرانی تھیم ہمارا استقبال فرما رہی تھی۔ ہمارے دماغ کا گھنٹا بجا۔ اور ہم نے کسی سی آئی ڈی پولیس آفیسر کی طرح تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جب ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تو پتہ چلا خان برادران میدان عمل میں اتر چکے ہیں، یہ سن کر ہمارے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ کہ اس میدان میں کمان ہمارے مہربان۔ الغزالی کے ناظم۔ ہمارے بڑے محترم، اور اس تھیم بدلنے تحریک کے ماسٹر مائنڈ، جناب حضرت مولانا @[محمد نبیل خان] ہیں، ہم سر پکڑنے کو ہی تھے، ایک نیا انکشاف ہوا، ہمارے الغزالی کے لاج دلارے، الغزالی کے مدیر اعلٰی، انتہائی با اخلاق، و با کردار، انتہائی خوبصورت آواز کے مالک میری مراد جناب حضرت مولانا @[سیفی خان]صاحب مدظلہ نے اپنے بڑے بھائی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ خبر سن کر ہم بیہوش ہونے والے تھے۔ یکدم ہمیں قاسمی صاحب کا سہارا نظر آیا تو ہم دوڑ پڑے۔ لیکن اس وقت ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب مجھے یہ خبر موصول ہوئی کہ استاد محترم جناب قاسمی صاحب نے خان برادران کے سامنے ہتھیار پھنکنے کا اعلان کردیا۔ تو ہم نے دم دبا کر بھاگنے میں عافیت سمجھی، اور گوشہ نشیسی اختیار کرکے۔ آنسو بہانا شروع کردیے۔ شکر ہے کسی نے ہماری حمیات کا اعلان تو کیا۔ ہیں میں تو ایویں ہی خوش ہو رہا ہوں۔ مفتی صاحب تو عائے گنج العرش کا ورد شروع کرنے والے ہیں۔ میں وہیں کا وہیں کہاوت مشہور ہے۔ جہاں کی کھوتی، وہیں آ کھلوتی۔ ہمارا حال بھی کچھ اس طرح ہے۔ ہائے رے ہمارے تھیم۔
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
بریلویوں سے پوچھوہوسکتاہے اب بھی اللہ کے علاوہ کوئی مشکل کشاان کے پاس موجودہو۔خیریہ بات تومذاق میں کہہ دی ،میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرافورم میرے موبائل پرمکمل طورپرنہیں کھلتاحتی کہ نام اورپاس ورڈ بھی نہیں آتا۔دیگرکئی فورم ہیں جوبخوبی کھلتے ہیں کیادعائے گنج العرش کاوردشروع کردوں؟

مفتی صاحب یہ اس لیے ہوتا ہے کہ اس فورم میں یوزر نیم یونیکوڈ میں رکھا جاتا ہے، اور اس کے تمام کیریکٹر موبائل سپورٹ نہیں کرتے۔
یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الغزالی مین جو بلٹن کی بورڈ ہے اس میں کیریکٹرز کا درس اندراج نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے پاسورڈ یونیکوڈ کیریکٹرز میں رکھا ہو، جب کہ موبائل میں آپ اندراج انگریزی حروف کررہے ہوں۔

ایک اہم بات یہ کہ موبائل کے لیے ہمیشہ فورَم کا لائٹ ورژن استعمال کیا کریں، یہ جلدی کھلتا ہے اور موبائل پر پڑھنے میں سہل ہے۔
یہ آپ کو نیچے کی جانب ملے گا۔
MyBBLightMode.PNG
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:
حضرت اقدس، پیران پیر، محقق اعظم، مفتی اعظم الغزالی،الغزالی فورم کے روح رواں، الغزالی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن، تصنیف کے میدان کے بادشاہ، حضرت پیر طریقت، رہبر شریعت، حضرت پیر جی مولانا @[مفتی ناصرمظاہری] صاحب دامت برکاتھم العالیہ۔ آپ کی خدمت عالیہ میں بندہ یہ عرض کرتا ہے۔ کہ الغزالی کی موجودہ تھیم ایسی ہے جو موبائل پر نہیں چل سکتی، یہ دھکڑا میں نے آج سے چند ماہ قبل، الغزالی کے مہربان ،قدردان، خوش الحان، ذیشان، پیرو مرشد حضرت اقدس مولانا علامہ شیخ طریقت، پیر طریقت رہبر شریعت، استاد محترم، استاذالاساتذہ حضرت مولانا @[احمدقاسمی] صاحب حفظہ اللہ کو سنایا تھا۔ اور حضرت نے الحمداللہ عملدرآمد بھی کیا تھا۔ ہم بڑے خوش تھے۔ دودن الغزالی موبائل پر استعمال کیا۔ لیکن یکدم ایک طوفان آگیا۔ جب ہم ایک دن خوشی سے یہاں پہنچے تو معاملہ الٹ تھا۔ تھیم رفو چکر ہوکر پرانی تھیم ہمارا استقبال فرما رہی تھی۔ ہمارے دماغ کا گھنٹا بجا۔ اور ہم نے کسی سی آئی ڈی پولیس آفیسر کی طرح تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جب ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تو پتہ چلا خان برادران میدان عمل میں اتر چکے ہیں، یہ سن کر ہمارے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ کہ اس میدان میں کمان ہمارے مہربان۔ الغزالی کے ناظم۔ ہمارے بڑے محترم، اور اس تھیم بدلنے تحریک کے ماسٹر مائنڈ، جناب حضرت مولانا @[محمد نبیل خان] ہیں، ہم سر پکڑنے کو ہی تھے، ایک نیا انکشاف ہوا، ہمارے الغزالی کے لاج دلارے، الغزالی کے مدیر اعلٰی، انتہائی با اخلاق، و با کردار، انتہائی خوبصورت آواز کے مالک میری مراد جناب حضرت مولانا @[سیفی خان]صاحب مدظلہ نے اپنے بڑے بھائی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ خبر سن کر ہم بیہوش ہونے والے تھے۔ یکدم ہمیں قاسمی صاحب کا سہارا نظر آیا تو ہم دوڑ پڑے۔ لیکن اس وقت ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب مجھے یہ خبر موصول ہوئی کہ استاد محترم جناب قاسمی صاحب نے خان برادران کے سامنے ہتھیار پھنکنے کا اعلان کردیا۔ تو ہم نے دم دبا کر بھاگنے میں عافیت سمجھی، اور گوشہ نشیسی اختیار کرکے۔ آنسو بہانا شروع کردیے۔ شکر ہے کسی نے ہماری حمیات کا اعلان تو کیا۔ ہیں میں تو ایویں ہی خوش ہو رہا ہوں۔ مفتی صاحب تو عائے گنج العرش کا ورد شروع کرنے والے ہیں۔ میں وہیں کا وہیں کہاوت مشہور ہے۔ جہاں کی کھوتی، وہیں آ کھلوتی۔ ہمارا حال بھی کچھ اس طرح ہے۔ ہائے رے ہمارے تھیم۔
محترم آپ تھیم بدل سکتے ہیں، اس بارے میں آپ یہ پڑھیے
 
Top