ورڈ سے پی ڈی ایف کنورٹر کی ضرورت

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مزاج گرامی!
میں نے کچھ ورڈ میں اردو لکھا، اب اسے پی ڈی ایف میں کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے کون سا پروگرام کروں؟ کوئی لنک وغیرہ پروگرام کا بتا دیجئے۔
میرے پاس ایک پروگرام ہے مگر وہ ٹھیک طریقے سے پی ڈی ایف فائل نہیں بناتا، اس میں الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔
دعاؤں کا طالب ہوں۔
والسلام
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
آفس دو ہزار تین میں پی ڈی ایف کی سہولت نہیں ہے، پلگ ان ہے۔ اسی طرح دو ہزار سات میں بھی پی ڈی ایف کی سہولت نہیں، پلگ ان ہے، لیکن ان دونوں میں آپ کو اردو کی پوری سپورٹ نہیں ملتی۔ الفاظ بعض اوقات ٹوٹ جاتے ہیں اور کشیدہ کو تو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتا۔
آپ آفس دو ہزار دس استعمال کریں، اس میں پی ڈی ایف ایکسپورٹر پہلے سے موجود ہوتا ہے اور وہ صحیح پی ڈی ایف بناتا ہے۔
اگر سوفٹویئر پائریسی کو ملحوظ رکھا جائے تو اوپن آفس زیادہ بہتر رہتا ہے۔ سائز میں کم ہے اور سپورٹ پوری شامل ہے اردو کی۔ پی ڈی ایف بھی شاندار بناتا ہے۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
آپ کی رائے کے مطابق آفس 2010 کی بجائے اوپن آفس بہتر ہے تو اس کو انسٹال کر کے دیکھتا ہوں اور یہی استعمال کروں گا۔
راہنمائی فرمانے پر جزاک اللہ خیرا۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
میں نے اوپن آفس کو انسٹال کیا اور استعمال کر کے دیکھا، پی ڈی ایف فائل بھی بنا کے دیکھی، بالکل مزیدار ہے۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
 
Top