اردو ان پیج یونیکوڈ والا چاہیے

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مزاج گرامی! اردو ان پیج جس میں یونیکوڈ کے ساتھ لکھا جا سکے اور فونٹ بھی شامل کیے جا سکیں ۔۔۔ ایسا کوئی سوفٹ ویئر ہے؟ اگر مل سکے تو مجھے اس کا لنک وغیرہ بتا دیجئے۔ مجھے ابھی تک نہیں ملا۔ البتہ ایک پروگرام ملا تھا مگر وہ کام نہیں کرتا، اس کی تصویر یہ ہے:
inpage3professional_zpsf3bc2861.jpg

اس میں مسئلہ یہ ہے کہ جب ایک بار پروگرام اوپن کر کے لکھنا شروع کرتے ہیں تو لکھا جاتا ہے اور محفوظ کر کے بند کر دیا جائے اور جب دوبارہ اوپن کریں گے تو یہ پروگرام نہیں کھلتا، یعنی فائل کو اوپن کرتے ہیں تو کھلتے ہی پروگرام بند ہو جاتا ہے۔ اس میں بھی پی ڈی ایف بن جاتا ہے مگر اس کا سائز بہت زیادہ ہوتا ہے اور امیج کی صورت میں بنتا ہے۔
المختصر! اس کے علاوہ کوئی اور ان پیج مل جائے تو نور علی نور ہو جائے گا۔ آپ سے امید ہے کہ ضرور مدد فرمائیں گے۔
طالبِ دعا
والسلام
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
در اصل ان پیج تھری میں یہ مسئلہ ہے کہ آپ فائل کو ڈبل کلک کرکے اوپن نہیں کرسکتے۔ کسی فائل کو چلانے کے لیے آپ یہ کریں کہ پہلے ان پیج تھری کھولیں۔ پھر فائل مینو میں جائیں، اوپن پر کلک کریں اور پھر فائل جہاں رکھی ہو وہاں جاکر ڈبل کلک کریں تو کھل جائے گی۔
یا ان پیج کھولیں، اور مطلوبہ فائل ڈریگ اینڈ ڈراپ کرکے بھی کھول سکتے ہیں۔
ڈانلوڈ ان پیج تھری

کوئی اور ان پیج تو شاید ابھی تک ریلیز نہیں ہوا۔ البتہ میں آپ کو اوپن آفس کا مشورہ دوں گا۔ جس میں سارے پروگرامز آفس والے شامل ہیں اور پورا پیکج 192 م ب کا ہے۔ جبکہ آفس 2010 700 م ب سے کم میں نہیں ملے گا البتہ زیادہ ہوسکتا ہے اور نرا ان پیج تھری 50 ایم بی کے آس پاس ہی ملے گا۔
اوپن آفس کا ماحول بھی قریبآ وہی ہے۔ کام بھی وہی، اور سپورٹ بھی وہی۔ میں آفس چھوڑ چکا ہوں اور اوپن آفس کو آزما رہا ہوں۔ ابھی تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایف سپورٹ بھی شاندار ہے۔ حالیہ افکار قاسمی رمضان ایڈیشن اوپن آفس پر ہی بنایا گیا ہے۔ بعض جگہ اسپیس کا مسئلہ آتا ہے لیکن یہ سوفٹویئر پائریسی کی نسبت چھوٹا مسئلہ ہے اور حل کیا جاسکتا ہے۔

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
در اصل ان پیج تھری میں یہ مسئلہ ہے کہ آپ فائل کو ڈبل کلک کرکے اوپن نہیں کرسکتے۔ کسی فائل کو چلانے کے لیے آپ یہ کریں کہ پہلے ان پیج تھری کھولیں۔ پھر فائل مینو میں جائیں، اوپن پر کلک کریں اور پھر فائل جہاں رکھی ہو وہاں جاکر ڈبل کلک کریں تو کھل جائے گی۔
یا ان پیج کھولیں، اور مطلوبہ فائل ڈریگ اینڈ ڈراپ کرکے بھی کھول سکتے ہیں۔
اوپر جو حل آپ نے لکھا ہے وہ بھی کر کے دیکھا مگر اس طرح سے بھی فائل نہیں کھلتی۔ میں نے سب سے پہلے ان پیج تھری اوپن کیا اور فائل مینو میں سے اور ڈیگ کر کے دونوں طرح فائل کو کھولا، تو فائل اوپن ہوتے ہی پروگرام بند ہو گیا۔

آپ کی رائے کے مطابق آفس 2010 کی بجائے اوپن آفس بہتر ہے تو اس کو انسٹال کر کے دیکھتا ہوں اور یہی استعمال کروں گا۔
راہنمائی فرمانے پر جزاک اللہ خیرا۔
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
محمد ارمغان نے کہا ہے:

بعض اوقات فائل کرپٹ ہوجاتی ہے۔
اگر حرج نہ ہو تو وہ ان پیج کی فائل مجھے میل کردیں۔
میرے پاس ان پیج تھری ہے اگر کھل گئی تو آپ کی قسمت۔۔۔ !
اوپن آفس ضرور آزمائیں۔ اور تجربات ضرور شیئر کریں۔
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
آپ نے یہاں جو ان پیج تھری کا ڈاؤن لوڈ لنک دیا ہے، وہ زپ فائل ہے اور پاس ورڈ لگا ہوا ہے۔ وہ کیسے ان زپ ہو گی؟
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
فائل ان زپ کر کے سیٹپ انسٹال کیا، انسٹال کے بعد جب فائل کو اوپن کیا تو یہ ایرر آیا:
E0209 – Sential Key not found.
پھر میں زپ فائل میں موجود دوسری فائل پیچ کو اوپن کیا اور پیچ بٹن پر کلک کیا تو جواب آتا ہے:
Patching failed
اس کا حل بتائیے!!!
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
محمد ارمغان نے کہا ہے:
فائل ان زپ کر کے سیٹپ انسٹال کیا، انسٹال کے بعد جب فائل کو اوپن کیا تو یہ ایرر آیا:
E0209 – Sential Key not found.
پھر میں زپ فائل میں موجود دوسری فائل پیچ کو اوپن کیا اور پیچ بٹن پر کلک کیا تو جواب آتا ہے:
Patching failed
اس کا حل بتائیے!!!
مجھے بتانا یاد نہیں رہا۔ آپ یہ کریں کہ سینٹینل کی کو اَن انسٹال کریں۔
پھر پیچنگ ٹرائی کریں۔
 
Top