درسِ فنائیت و تواضع
ہر صبح سورج بزبانِ حال یہ پیغام لے کر طلوع ہوتا ہے کہ مجھے کچھ دیر بعد غروب بھی ہونا ہے، یعنی فنائیت کا درس دیتا ہے کہ کسی کو بھی بقا نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے، صرف اللہ تعالیٰ کی ذات باقی ہے۔؎
صبح آئی شام لے کر
ہم چلے پیغام دے کر
اور تاریکی چھاتے ہی چاند بزبانِ حال یہ پیغام لے کر نمودار ہوتا ہے کہ دیکھو! تم میری کتنی تعریفیں کرتے ہو اور میری مثالیں دیتے ہو، مگر یہ روشنی میری نہیں بلکہ فیضِ آفتاب ہے، یہ خوبصورتی میری ذاتی نہیں بلکہ عطائی ہے۔ اور سورج نکلنے پر تواضع کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کو ایسا مٹا دیتا ہے کہ کچھ نشان باقی نہیں رہتا۔ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب پرتابگڈھی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں؎ہم چلے پیغام دے کر
کچھ ہونا مِرا ذلت و خواری کا سبب ہے
یہ ہے مِرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں
یہ ہے مِرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں