مہر نستعلیق فونٹ اپڈیٹ و ن والقلم گرافکس ویب سائٹ

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم !
کافی عرصے سے میں والد صاحب کی خطاطی ، ڈیزائننگ اور مہر فونٹس کے بارے ایک ویب سائٹ پر کام کر رہا تھا۔ دراصل یہ ویب سائٹ نہیں بلکہ بلاگ ہے جسے میں نے بہت محنت سے ویب سائٹ کا ٹچ دینے کی اپنی سی سعی کی ہے ۔ اس ویب سائٹ نصراللہ مہر صاحب کی خطاطی اور ڈیزائننگ ورک کے بے شمار نمونہ جات دئے گئے ہیں ۔۔ اس کے علاوہ مہر فونٹس کی اپڈیٹس بھی اسی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ویب سائٹ کا ایڈریس ہے
http://nwqgraphics.blogspot.com/
1240093_496978337046751_2141195695_n.jpg

احباب سے درخواست ہے اس ویب سائٹ کے بارے میں اپنی آراء سے ضرور نوازیں شکریہ
والسلام
محمد ذیشان نصر
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
مہر نستعلیق فونٹ کا لیٹسٹ نمونہ بمع تعارف
mher+nastaliq1.png

mher+nastaliq2.png

مہر نستعلیق کا لیٹیسٹ پی ڈی ایف سیمپل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
https://docs.google.com/file/d/0B9CVQ7XcJ0jwWFNvX2daQy03dzA/edit?usp=sharing
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
بھائی ذیشان ہم تو پیڑ نہیں گنتے، ہم مفتیے ہیں، آم کھانے سے مطلب رکھتے ہیں، آپ نے وہ واقعہ سنا ہوگا کہ (صرف واقعہ) کہ افغانیوں کو ٹریننگ دینے کے جو انسٹرکٹرز آئے تھے انہیں اسلحہ سے متعلق بریف کرنا شروع کیا تو آواز آئی :“چھوڑو مڑہ! یہ بتاؤ ڈز کہاں سے ہوتا ہے؟“ اس لیے یہ جملہ میری طرف سے آپ کے لیے۔ مسکراہٹ!

اس فونٹ کی خوبصورتی اور دلکشی بہت دل کو بھائی ہے۔ فونٹ سازی کی ہوا بھی نہیں لگی نہ آئندہ موقع ہے۔ اس لیے میں باریکیوں کی بجائے اس کے جمال پر تبصرہ ہی پسند کروں گا۔ مولانا عبد الحمید سواتی رحمہ اللہ نے پوری عمر درسِ قرآن دیا، تو معالم العرفان وجود میں آیا۔ آپ کے والد محترم جناب نصر اللہ مہر صاحب کا بھی ایک طویل تجربہ اس فونٹ کی بناوٹ میں کام آیا ہے، اسی وجہ سے یقینآ یہ رسم الخط سب سے نمایاں ہوگا۔
آپ کی سائٹ (نما بلاگ) کو دیکھا، ماشاء اللہ بہت خوب ہے۔ اگر ڈومین کو نہ دیکھا جائے تو سچ میں سائٹ ہی لگتا ہے۔ استاد محترم مولانا نور البشر صاحب دامت برکاتہم نے ایک کارڈ دکھایا کہ اس میں کونسا خط استعمال ہوا ہے، میں نے مہر نستعلیق فونٹ دیکھا ہے، اس کے ہم شکل تھا وہ خط، اس لیے کہہ اس طرح کے فونٹ کا اجراء ہونے والا ہے، حضرت بھی بہت مشتاق ہیں۔
ایک بات ویسے ہی کہ جب سے تاج نستعلیق آیا ہے، عنوانات کے لیے بندہ اسے ہی استعمال کرتا ہے، اور سوچ تو یہی رہا تھا کہ مہرنستعلیق اس کی جگہ لینے والا ہے، مگر سباق کسی طوفاں کا پتہ دے رہے ہیں۔ والد محترم کو خصوصی سلام کہیے گا۔ اللہ سے دعا ہے یہ کام بخوبی تکمیل تک پہنچے۔

آخر ایک بات ویسے ہی: جمیل نستعلیق میں بلی کی جمع نہیں لکھ سکتے۔ بلیاں ہوجاتا ہے۔ آزماکر دیکھیے۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
ایک بات بتائیے کہ آپ نے ایس ڈبلیو سلائیڈ شو کس میں بنایا ہے؟
فلیش سلائڈ شو بلڈر کے نام سے ایک سوفٹ وئیر ہے میرے پاس اس سے۔۔۔!
 
Top