اپنے نفس سے تین باتیں

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
اپنے نفس سے تین باتیں

دُنیا میں یہ حال ہے کہ:
…(۱)اگر ذرا سا بھی اندھیرا چھا جائے تو میں فوراً روشنی کا انتظام کرتا ہوں تاکہ یہ تاریکی جلد دُور ہو جائے۔
…(۲)اگر میرے گھر میں کوئی اجنبی داخل ہو جائے تو میں فوراً اس کو نکالنے کی کوشش کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کس کوتاہی اور لاپرواہی کی وجہ سے اس اجنبی کو میرے گھر میں داخل ہونے کی جرأت ہوئی۔
…(۳)اگر کاروبار میں میرا کوئی چھوٹا سا بھی نقصان ہو جائےتو اس کو بڑا نقصان سمجھتا ہیں اور سبب تلاش کرتا ہوں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
آہ! گناہوں کی وجہ سے میرے دِل میں اندھیرا چھایا ہو اہے، میں نے روشنی کا کیا انتظام کیا؟ ……… میرے دِل میں غیر اللہ کی محبت (یعنی مال و دولت، شہوت و شہرت، حرص و ہوس وغیرہ) کی محبت داخل ہو گئی ہے، اس کو میں نے اپنے دِل سے نکالنے کی کیا کوشش کی؟ ……… رَبّا سے مسلسل دُور ہونے پر میرا جو نقصان بڑھ رہا ہے، اس کی تلافی کے لیے میں نے کیا کوشش کی؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کو فہمِ سلیم عطا فرمائے، آمین۔
 
Top