خدارا! اپنے دشمن کو پہچانئے

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
خدارا! اپنے دشمن کو پہچانئے​
مغربی تہذیب نے مسلمانوں کی نئی نسل سے اسلام کو ختم کرنے کے لیے پورا زور لگایا، ناکامی ہوئی مگر انھوں نے ہار نہیں مانی اور پھر ایک ایسا راستہ اختیار کیا جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔ انھوں نے آپس میں مشورہ کر کے کہا کہ ایسی چیزوں کو پُرکشش بنا کر ان کے درمیان چھوڑا جائے جو ظاہراً اچھی مگر یہ ان کے لیے زہرِ قاتل ثابت ہوں، اور یہ کہ ہم ان کو مذہب سے تو نہیں ہٹا سکے مگر ہمارے اس منصوبہ سے وہ صرف نام کے مسلمان رہ جائیں گے کام کے نہیں۔ نوجوانوں کے ذہن میں اسلام کی حقیقی تعلیمات سے متعلق شبہات پیدا کیے جائیں، فقہی اختلافات کے ذریعے آپس میں لڑایا جائے،فضولیات و خرافات میں مشغول رکھا جائے، اور بے حیائی و فحاشی کو اتنا عام کر دیا جائے کہ تمیز ختم ہو جائے۔ ……… الخ
انہی ناپاک مقاصد کے لیے موبائل فون کے نئے سے نئے کالز اور ایس ایم ایس پیکجز، کیبل میں چینلز کی بھرمار، انٹرنیٹ پر یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ، گندگی سے بھرا مغربی و ہندی فیشن، بے مقصد و مغربی نظام و نصابِ تعلیم، معیارِ زندگی تقلیدِ کفار میں ہے کا پرچار کرنا، حرام اشیاء کے فضائل و فوائد سے استعمال کی ترغیب دینا۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔ (بیاض سے اقتباس)
 
Top