مفتی ناصر مظاہری کی والدہ انتقال فرماگئیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

ابھی ابھی یہ افسوس ناک خبر ملی ہے۔ کہ ہمارے فورم کی ہر دل عزیز شخصیت حضرت مولانا مفتی ناصر مظاہری کی والدہ محترمہ انتقال فرماگئی ہیں۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
اس غم کی گھڑی میں الغزالی فورم مفتی صاحب کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

تمام ساتھیوں سے دعامغفرت کی اپیل ہے۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی بے حساب مغفرت و بخشش فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ورثاء بالخصوص ہمارے محترم مفتی صاحب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ماں کا رشتہ ایک مقدس و انمول رشتہ ہے، اس کی اہمیت کیا ہے؟ انتقال کے بعد اظہر من الشمس کی طرح ضرور ہر ایک پر واضح ہو جاتی ہے۔ مگر زندگی میں ہی جو اس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کر لے بہت خوس قسمت انسان ہے۔ احقر کا غالب گمان ہے کہ مفتی صاحب بھی خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں ان شاء اللہ العزیز۔
 

محمد یوسف صدیقی

وفقہ اللہ
رکن
مرحومہ ایک خوش قسمت خاتوں تھیں جنہوں نے اپنے پیچھے اپنی اولاد میں ایک "عالم و فاضل " مفتی ناصر مظاہری جیسا نیک و صالح بیٹا چھوڑا ایسے صدقہ جاریہ خال خال مائیں چھوڑ کر جاتی ہیں ،اللہ اتعالیٰ اُن اگلی منزل آسان فرمائیں اور انہیں جنت افردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں ،آمین
 
Top