السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری ایک عرصے سے کتابوں کی کمپوزنگ سے وابستگی رہی ہے۔ شروعات ان پیج سے ہوئی۔ وہاں سے ورڈ اور پھر ورڈ سے اوپن آفس ، نیون آفس اور کوریل ورڈ پرفیکٹ اور کئی سوفٹویئرز آزمائے۔ اس دوران کئی احباب سے بھی رابطہ رہا جن کا تجربہ بھی مختلف سوفٹویئرز پر رہا ہے۔ سب کی رائے یہاں پر آکر رک جاتی تھی کہ اردو کتابوں کے لیے مائیکرو سافٹ ورڈ ہی بہترین حل ہے۔یقیناً میرا مقصد اس وقت تکنیکی امور پر گفتگو نہیں ہے اس لیے میں کرننگ اور اس طرح کی دیگر باتوں سے قطع نظر بات کروں گا۔
جہاں تک مائیکروسافٹ ورڈ کی بات ہے تو یہ بات ناقابلِ تردید ہے کہ ورڈ اس وقت مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے۔ اور ہم نے ورڈ کو حرفِ آخر سمجھا ہوا ہے۔ دوستوں سے بات کرتے ہوئے سب سے پہلے میرا سوال ان سے سوفٹویئر پائریسی پر ہوتا تھا۔ ہم چور دروازوں سے ڈانلوڈ کرتے ہیں اور اس پر اپنی کتابوں کی بنیاد رکھ دیتے ہیں۔تو انجام تو اللہ کے حوالے ہے۔ اور وہ خاموش ہوجاتے تھے۔
بس یہی بات بہانہ بنی اور تلاش شروع ہوگئی ایک ایسے سوفٹویئر کی جو مفت ہو اور اس میں ایک ورڈ پروسیسر کی ساری (بیشتر) خوبیاں موجود ہوں، اور جو اردو اور آر ٹی ایل زبانوں کی ضروریات کو پوری کرسکے۔ مجھے خوشی ہے کہ الحمدللہ! میری تلاش ختم ہوگئی۔ اب میں لِبر آفس رائٹر استعمال کرتا ہوں۔ ۔ الغزالی سے شائع ہونے والا ماہنامہ افکار قاسمی بھی اسی میں تیار ہوتا ہے۔ اور الغزالی ہی سے نشر شدہ ”مجدد نمبر“ بھی لِبر آفس رائٹر میں تیار کیا گیا ۔حتی کہ بعض لینکس آپریٹنگ سسٹمز (مثلا اوبنٹو)کے اندر یہ پہلے سے شامل ہوتا ہے ۔
لِبر آفس کیا ہے؟
لِبر آفس ، مائکرو سافٹ آفس کی طرح ایک مفت آفس سوئٹ ہے۔ یہ ایک ادارے کی جانب سے مفت پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں وہ تمام عناصر شامل ہیں جن کی ضرورت ایک آفس میں پڑ سکتی ہے۔اس میں مائکروسافٹ ورڈ کا متبادل سوفٹویئر ”رائٹر“ شامل ہے۔ رائٹر وہ ایپلیکیشن ہے جس کے لیے یہ سطور لکھی گئی ہیں۔اب تک چھ کتابیں اس میں تیار کرچکا ہوں جن میں سے 3 ای بک ہیں اور 3 چھپ چکی ہیں۔ایک کتاب سرمایۂ گراں مایہ کا نمونہ یہاں دیکھیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ ورڈ کی تمام خصوصیات سے مزیّن ہونے کے باوجود مکمل لائبر آفس کا سائز 210ایم بی سے بھی کم ہے۔
ان پیج استعمال کرنے والے احباب کو نئے سوفٹویئرز میں جانے کا ایک انجانا خوف لاحق رہتا ہے کہ نہ معلوم وہاں کا ماحول کیسا ہو۔ ان پیج یا ورڈ استعمال کرنے والے احباب کے پاس اب ایک بہترین وجہ موجود ہے کہ وہ ان پیج اور ورڈ سے رائٹر پر آجائیں کیونکہ اس کے اندر وہ ساری خصوصیات ہیں جو ایک ورڈ پروسیسر میں ہونی چاہئیں۔
آئندہ کی سطور میں لِبر آفس ”رائٹر“ کے بارے میں مزید لکھنے کا ارادہ ہے۔ جس میں ترتیب اس طرح ہوگی کہ مبتدی اور ورڈ جاننے والے دونوں قسم کے احباب کے لیے مفید ہوں۔
http://www.libreoffice.org/
.ڈانلوڈ سیکشن سے آپ آپ کوئی بھی ورژن ڈانلوڈ کرسکتے ہیں۔بہتر ہوگا اگرStill Version (Stable Verion) ڈانلوڈ کرلیں۔
یہاں سے بھی لے سکتے ہیں۔

Last edited: