اردو کتابیں کس سوفٹویئر میں تیاری کی جائیں؟

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری ایک عرصے سے کتابوں کی کمپوزنگ سے وابستگی رہی ہے۔ شروعات ان پیج سے ہوئی۔ وہاں سے ورڈ اور پھر ورڈ سے اوپن آفس ، نیون آفس اور کوریل ورڈ پرفیکٹ اور کئی سوفٹویئرز آزمائے۔ اس دوران کئی احباب سے بھی رابطہ رہا جن کا تجربہ بھی مختلف سوفٹویئرز پر رہا ہے۔ سب کی رائے یہاں پر آکر رک جاتی تھی کہ اردو کتابوں کے لیے مائیکرو سافٹ ورڈ ہی بہترین حل ہے۔یقیناً میرا مقصد اس وقت تکنیکی امور پر گفتگو نہیں ہے اس لیے میں کرننگ اور اس طرح کی دیگر باتوں سے قطع نظر بات کروں گا۔
جہاں تک مائیکروسافٹ ورڈ کی بات ہے تو یہ بات ناقابلِ تردید ہے کہ ورڈ اس وقت مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے۔ اور ہم نے ورڈ کو حرفِ آخر سمجھا ہوا ہے۔ دوستوں سے بات کرتے ہوئے سب سے پہلے میرا سوال ان سے سوفٹویئر پائریسی پر ہوتا تھا۔ ہم چور دروازوں سے ڈانلوڈ کرتے ہیں اور اس پر اپنی کتابوں کی بنیاد رکھ دیتے ہیں۔تو انجام تو اللہ کے حوالے ہے۔ اور وہ خاموش ہوجاتے تھے۔
بس یہی بات بہانہ بنی اور تلاش شروع ہوگئی ایک ایسے سوفٹویئر کی جو مفت ہو اور اس میں ایک ورڈ پروسیسر کی ساری (بیشتر) خوبیاں موجود ہوں، اور جو اردو اور آر ٹی ایل زبانوں کی ضروریات کو پوری کرسکے۔ مجھے خوشی ہے کہ الحمدللہ! میری تلاش ختم ہوگئی۔ اب میں لِبر آفس رائٹر استعمال کرتا ہوں۔ ۔ الغزالی سے شائع ہونے والا ماہنامہ افکار قاسمی بھی اسی میں تیار ہوتا ہے۔ اور الغزالی ہی سے نشر شدہ ”مجدد نمبر“ بھی لِبر آفس رائٹر میں تیار کیا گیا ۔حتی کہ بعض لینکس آپریٹنگ سسٹمز (مثلا اوبنٹو)کے اندر یہ پہلے سے شامل ہوتا ہے ۔
لِبر آفس کیا ہے؟
لِبر آفس ، مائکرو سافٹ آفس کی طرح ایک مفت آفس سوئٹ ہے۔ یہ ایک ادارے کی جانب سے مفت پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں وہ تمام عناصر شامل ہیں جن کی ضرورت ایک آفس میں پڑ سکتی ہے۔اس میں مائکروسافٹ ورڈ کا متبادل سوفٹویئر ”رائٹر“ شامل ہے۔ رائٹر وہ ایپلیکیشن ہے جس کے لیے یہ سطور لکھی گئی ہیں۔اب تک چھ کتابیں اس میں تیار کرچکا ہوں جن میں سے 3 ای بک ہیں اور 3 چھپ چکی ہیں۔ایک کتاب سرمایۂ گراں مایہ کا نمونہ یہاں دیکھیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ ورڈ کی تمام خصوصیات سے مزیّن ہونے کے باوجود مکمل لائبر آفس کا سائز 210ایم بی سے بھی کم ہے۔
ان پیج استعمال کرنے والے احباب کو نئے سوفٹویئرز میں جانے کا ایک انجانا خوف لاحق رہتا ہے کہ نہ معلوم وہاں کا ماحول کیسا ہو۔ ان پیج یا ورڈ استعمال کرنے والے احباب کے پاس اب ایک بہترین وجہ موجود ہے کہ وہ ان پیج اور ورڈ سے رائٹر پر آجائیں کیونکہ اس کے اندر وہ ساری خصوصیات ہیں جو ایک ورڈ پروسیسر میں ہونی چاہئیں۔

آئندہ کی سطور میں لِبر آفس ”رائٹر“ کے بارے میں مزید لکھنے کا ارادہ ہے۔ جس میں ترتیب اس طرح ہوگی کہ مبتدی اور ورڈ جاننے والے دونوں قسم کے احباب کے لیے مفید ہوں۔
http://www.libreoffice.org/
.ڈانلوڈ سیکشن سے آپ آپ کوئی بھی ورژن ڈانلوڈ کرسکتے ہیں۔بہتر ہوگا اگرStill Version (Stable Verion) ڈانلوڈ کرلیں۔
یہاں سے بھی لے سکتے ہیں۔
 
Last edited:

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
اللہ جزائے خیر دے آپ کو
میں نے یہ سوفٹوئر ڈاؤنلوڈکرلیا مگر کرپٹ کا ڈائیلاگ آرہاہے کیا کسی اور سائٹ پر بھی ہے؟ اگر سیدھا لنک عنایت فرمادیں تو بڑی موازش ہوگی
 
محمد صدیق قریشی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم پیامبر بھائی
میں بھی ان پیج اور ورڈ استعمال کرتا ہوں اور ورڈ کے کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کافی عرصہ سے پریشان تھا۔ جزاک اللہ آپ نے لبرے کی طرف راہنمائی کی۔اب اسے آزماتا ہوں۔
رائٹر کے بارے میں مزید وضاحت آپ نے کہاں لکھی ہے؟
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
اللہ جزائے خیر دے آپ کو
میں نے یہ سوفٹوئر ڈاؤنلوڈکرلیا مگر کرپٹ کا ڈائیلاگ آرہاہے کیا کسی اور سائٹ پر بھی ہے؟ اگر سیدھا لنک عنایت فرمادیں تو بڑی موازش ہوگی
آپ اپنا آپریٹنگ سسٹم بتائیں۔ آپ نے غالباً کسی اور او ایس کا ورژن ڈانلوڈ کرلیا ہوگا۔ میں آپ کو لنک دیتا ہوں۔
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم پیامبر بھائی
میں بھی ان پیج اور ورڈ استعمال کرتا ہوں اور ورڈ کے کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کافی عرصہ سے پریشان تھا۔ جزاک اللہ آپ نے لبرے کی طرف راہنمائی کی۔اب اسے آزماتا ہوں۔
رائٹر کے بارے میں مزید وضاحت آپ نے کہاں لکھی ہے؟
وعلیکم السلام صدیق بھائی!
لِبْرْ آفس رائٹر پر ڈیڑھ سال قبل لکھنے کا ارادہ کیا تھا۔ پھر بوجوہ نہ لکھ پایا۔
رائٹر قریب قریب ورڈ ہی ہے، آپ چلتے جائیں ان شاء اللہ پریشانی نہیں ہوگی۔

ورڈ یا رائٹر میں اگر کچھ دقت ہو تو یہاں کہہ دیں ان شاء اللہ اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے
 
ورڈ کی اردو فائل کو محفوظ طریقے سے پی ڈی ایف میں تبدیل کرنے کے لیے کونسا سافٹ وئیر موزوں ہے؟ میں نے ڈو پی ڈی ایف اور نووا پی ڈی ایف استعمال کیے ہیں۔ مگر اس میں بہت سے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا فائل کرپٹ ہوجاتی ہے۔ کوئی اور بہترین سا بتائیں۔
 
محمد صدیق قریشی

وفقہ اللہ
رکن
اگر آپ ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں تو آپ کو کسی تھرڈ پارٹی سوفٹویئر کی ضرورت نہیں۔ اس کا اپنی پی ڈی ایکسپورٹر شاندار ریزلٹ دیتا ہے۔ بغیر کسی نقصان کے۔
السلام علیکم پیامبر بھائی۔ میں نے اپنے مدرسہ کا رسالہ 48 صفحات کا رسالہ ورڈ 2013 پر تیار کیا ہے۔ ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ جب فائل کو پی ڈی ایف میں ایکسپورٹ کرتا ہوں تو صفحات کی ترتیب اور مارجن وغیرہ خود بدل جاتے ہیں اور صفحات 48 سے 51 یا 52 ہوجاتے ہیں۔ اس کا کیا حل ہے؟ جزاک اللہ
 
ناصر محمود

پی ڈی ایف کریئٹر انسٹال کر کے بطور پی ڈی ایف پرنٹ کر کے چیک کریں
http://www.pdfforge.org/pdfcreator
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم پیامبر بھائی۔ میں نے اپنے مدرسہ کا رسالہ 48 صفحات کا رسالہ ورڈ 2013 پر تیار کیا ہے۔ ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ جب فائل کو پی ڈی ایف میں ایکسپورٹ کرتا ہوں تو صفحات کی ترتیب اور مارجن وغیرہ خود بدل جاتے ہیں اور صفحات 48 سے 51 یا 52 ہوجاتے ہیں۔ اس کا کیا حل ہے؟ جزاک اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بظاہر ایسا ہونا تو نہیں چاہئے۔ فائل کو دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔
آپ اگر ممکن ہو تو فائل مجھے بھیج دیں ۔
کیا آپ ورڈ کا اپناپی ڈی ایف کنورٹر استعمال کررہے ہیں؟
بہت ممکن ہے آپ کے ڈاکیومنٹ میں ہی کوئی مسئلہ ہو۔
محترم ناصر محمود کا سوفٹویئر میرا دیکھا ہوا نہیں ہے، اسے دیکھ لیں یا پھر یہاں سے پی ڈی فِل سوفٹویئر ڈاؤنلوڈ کرلیں۔یہ بھی اچھا کنورٹر ہے۔ اس میں البتہ آپ کو پرنٹ کرتے ہوئے آؤٹ پٹ پیج سیٹ اپ دینا ہوگا۔
 
اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
ورڈ کا اپنا پی ڈی ایف کری ایٹر تھوڑا مسئلہ دیتا ہے۔ فوگزٹ پی ڈی ایف ریڈر انسٹال کر لیں اور انسٹالیشن کے دوران ورڈ کے ایڈ اون پر چیک لگا دیجیے گا۔ وہ بالکل صاف پی ڈی ایف بنا دے گا۔ لیکن وہ پی ڈی ایف تحریری صورت میں نہیں ہوگا انگریزی کی طرح بلکہ تصویری صورت میں ہوگا۔
 
Top