انسان کے طبی فوائد
٭حکیم جالینوس نے لکھا ہے کہ انسان کے بالوں کو جلا کر پانی میں ملا کر عورت اپنے سر میں رکھ لے تو دردِ ذہ کے وقت ولادت میں آسانی ہو جائے گی۔
٭انسانی منی برض اور جسم کے سفید داغوں میں مفید ہے۔
٭انسان کا تھوک سانپ کیلئے زہر ہے اسی لئے اگر کوئی شخص سانپ کے منہ میں تھوک دے تو سانپ اسی وقت مر جاتا ہے ۔
٭ کسی رات تیز وتند ہوائیں چل رہی ہوں تو انسان کے تیل سے چراغ جلانے سے یہ تیز ہوئیں رک جاتی ہیں۔
٭ عورت کے لمبے بال دریا میں ڈال کر نہ نکالا جائے تو وہ بال پانی کے سانپ بن جاتے ہیں ۔اگر کوئی شخص :سکر طرزو:میں عورت کا دودھ ملا کر بطور سر مہ استعمال کرے تو آنکھوں کی سفیدی کیلئے نفع بخش ہے۔
٭ اگر کسی بچے کی آنکھ نیلی ہو گئی ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ چالیس دن تک کسی حبشی لڑکی کا دودھ پلایا جائے تو اس کی آنکھ سفید ہو جائیں گی ۔
٭ اگر کسی بچے کے پیشاب کو لے کر ( رما وحطب الکریم ) انگوری لکڑی کی راکھ میں ملا کر کسی زخم میں لگا دیا جائے تو اس میں آرام مل جائے گا اور زخم اچھا ہو جائے گا۔
٭ اسی طرح اگر عورت پہلے سال کے بچے کے دانت کو باندھ کر لٹکا لے تو وہ حاملہ نہیں ہو سکتی۔
٭ حکیم جالینوس نے مزید کہا ہے کہ انسان کا پتا زہریلا ہو تا ہے ۔اگر کسی آنکھ میں سفیدی کی شکایت ہو گئی ہو تو وہ اس کے پتہ کو بطور سر مہ استعمال کرے تو یہ شکا یت جاتی رہے گی ۔
٭ حکیم ابن ما دیشہ کہتے ہیں کہ اگر عورت کے ہاتھ میں درد یا تکلیف ہو تو وہ بچے کی پہلی ناف کاٹ کر اپنے گلے میں لٹکالے تو وہ درد جاتا رہے گا ۔اگر اس کی ہڈی کو باریک پسوا کر ایلوا میں ملا کر جس کی ناک میں ناسور ہو گیا ہو ناک میں پھونکنے سے ان شا ء للہ شفا یا ب ہو گا
٭اگر کوئی آدمی کسی سے محبت کرتا ہے تو وہ اپنے پیروں اور ہاتھوں کا میل دھو کر جس سے محبت کرنا چاہتا ہو پلادے تو اس سے محبت ہو جائیگی ۔ یہاں تک کی اس کی جدائی اور فراق گوارہ نہیں کر سکتے ۔یہ عمل آزمودہ اور مجرب ہے ۔
٭اسی طرح محبت کا دوسرا عمل یہ ہے کہ جس سے محبت کرنے کا ارادہ ہو تو اسے اپنے کرتے کی جیب دھو کر لا علمی میں پلا دو تو اس سے شدید محبت ہو جائیگی۔
٭اگر کوئی شخص کسی قلعے یا گنبد میں کبوتروں کا غول اکٹھا کرنا چاہے تو کسی مردہ انسان کی کئی سال پرانی کھو پڑی لاکر برج میں دفن کردے تو اس برج میں کبوتراتنی کثرت سے جمع ہو ں گے کہ وہ برج تنگ ہو جائیگا ۔
٭اگر کسی انسان کو لقوہ یا فالج کا اثر ہو گیا تو وہ کالی حبشی لڑکی کے دودھ کے ساتھ روغن سوہن آزاد میں ملاکر ناک سے سڑک لے تو انشا ء اللہ شفا یاب ہو گا ۔
٭ اگر کوئی عورت اپنا دودھ کا سلسلہ ختم کرنا چاہتی ہو تو تھوڑی سی میتھی کو پیس کر پا نی سے گو ندھ لے پھر اسے عورت کی پستان میں لگا دیں انشاء اللہ دودھ منقطع ہو جائے گا۔
٭اگر کوئی عورت دودھ میں زیادتی کرنا چاہتی ہے تو حنظل کو پیس کر اسے زیتون میں ملا دیں پھر کسی اون کے نیلے کپڑے کو ایک لکڑی میں لپیٹ کر زیتون کے تیل میں ڈبو کر اور حنظل لگا کر عورت اپنی پستانوں میں لگا لے انشا ء اللہ دودھ ہی دودھ ہو جائے گا ۔ یہ عمل بھی آزمودی اور مجرب ہے ۔
٭ اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے خوبصورت لڑکا پیدا ہو تو ایک خوبصورت لڑکے کی تصویر بنا کر کسی ایسی جگہ لٹکا دےجس کو عورت جماع کے وقت دیکھتی رہے تو یقینا لڑکا اس تصویر کے اکثر اعضاء میں ہم شکل ہو گا ( یہ نفسیاتی عمل ہے ) ۱۳۶
٭ انسان کی داڑھ اور ہد ہد کے دائیں بازو کی ہڈی دونوں کو کسی سونے والے آدمی کے سر کے نیچے رکھ دیں تو جب تک اس کے نیچے یہ دونوں چیزیں رکھی رہیں گی وہ برا بر سوتا رہے گا۔
٭ کچھ کھانے سے قبل انسان کا تھوک کیڑے مکوڑے کے کاٹنے اور ڈسنے میں لگانا مفید ہے۔اسی طرح داد اور مسہ وغیرہ میں نفع بخش ہے۔
٭عورتوں کا دودھ شہد میں ملا کر پینے سے پتھری مشانہ میں ٹوٹ جاتی ہے۔
٭اگر کسی کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا ہو تو پیشاب لگانا نہایت مفید ہے ۔
٭اگر کسی کے خونی زخم ہو تو اس پر پیشاب کر دینے سے خون اسی وقت بند ہو جاتا ہے ۔یہ عمل بھی آزمودہ اور مجرب ہے ۔
٭اگر کوئی عورت انسان کے بالوں کی دھونے دے لے تو وہ رحم کے ہر قسم کے امراض سے محفوظ رہے گی۔
٭ولادت کے بعد زمین میں گرنے سے پہلے کے بچے کے دانت انگوٹھی کے نیچے رکھ کر پہننے سے عورت حاملہ نہیں ہو سکتی۔
٭ جس وقت بکارت کا خون بہنے لگا ہو تو وہ خون پستانوں میں لگانے سے پستان بڑے نہیں ہوتے۔
نوٹ: مزیدفوائد حیٰوۃ الحیوان جلد ۱ میں دیکھیں