حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں منتخب شعرا کے چند اشعار

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں منتخب شعرا کے چند اشعار

دیکھتا ہوں خود کو میں گردِ سفر ہوتے ہوئے٭منزل عشق نبی لگتی ہے سر ہوتے ہوئے(مسرور جوہر)

مانگی جاتی ہیں مدینہ میں دعائیں خاموش ٭آپ کے شہر میں چلتی ہیں ہوائیں خاموش(احمر)

اذان سنتے ہی جو مسجدوں میں آجائیں٭مشن نبی کا وہی کا میاب کرتے ہیں (ڈاکٹر جمال کمال)

لحد میں ہوتا ہے دیدار شاہِ کون ومکاں٭قضا کا نام یونہی تو وصال رکھا ہے(زبیر ابن سیفی)

تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نے٭ میرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نے(سعد امروہی)

میں رو رہا تھا حشر میں بخشش کے واسطے٭ دیکھا جو میرے آقا نے فورا بلا لیا(اسلم بقائی)

ارسال اب کے حق نے کیا ایسا اک رسول٭ جس نے سروں کے ساتھ دلوں کو جھکا دیا(احمد رضا فراز)

جڑتے ہی تار فکر نبی کے دیا ر سے٭نعتوں کے شعر نکلے مرے آبشار سے

عطر ومشک وعنبر کی کیا بساط ہے لوگو٭دو جہاں معطر ہیں آپ کے پسینے سے(علاءالدین شاہی)

آمنہ کے لال سے شمس وقمر شر ما گئے٭روشنی پھیلی فضا جھومی محمد آگئے(ناصر امروہی)

امیرِ کاروانِ زیست امام الانبیاء تم ہو٭خدا کے خاص پیغمبر محمد مصطفیٰ تم ہو(ڈاکٹر افسر پرویز)

جس میں روشن ہی نہ ہوں تیری محبت کے چراغ٭خانہ دل ہے وہ ویران مدینے والے( سلمان فراز)

دفن ہو کوچہ طیبہ میں پشِ مرگ نوید٭کاش پورا یہ ارمان رسولِ عربی(ابو ذر نوید)

تصور ات میں اکثر حضور آتے ہیں٭چمکتی رہتی ہے قسمت غریب خانے کی(اظہر امروہی)

پھول عبد اللہ کا مہکا انوکھی شان سے٭بت پگھل کر رہ گئے خاروں کو چکر آگئے(افسر رضا)





 
Top