حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےسنا کہ ایک نمازی نماز میں دعا مانگ رہا ہےحالانکہ اس نے اللہ تعالیٰ کی تحمید اور درود شریف نہیں پڑھا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا’’تو جلد باز نمازی ہے۔‘‘پھر ایک شخص کو دیکھاوہ تحمید اور درود شریف پڑھنے کے بعددعا میں مصروف تھاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا’’جو دعا کرے گا قبول ہو گی،جو سوال کرے گا پورا ہو کر رہے گا۔‘‘
رواہ احمد
رواہ احمد