حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟‘‘صحابہ اکرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) زیادہ جانتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کسی مسلمان کی پیٹھ پیچھے اس کے بارے میں ایسی بات کہنا جو اسے نا پسند ہو تو یہ غیبت ہے۔‘‘ایک سائل نے عرض کیا اگر وہ ناپسندیدہ بات اس کے اند موجود ہو تو پھر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا’’ اگر وہ نا پسندیدہ بات اس میں ہے تو یہی تو غیبت ہےاگر وہ بات اس میں نہیں تو بہتان ہے۔‘‘
صحیح مسلم
صحیح مسلم