ایمان خطرے میں نہ ڈالیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
عن عبد الله بن بريدة عن أبيه قال:
"قال رسول الله صلى الله عليه و سلم:" من حلف فقال إني بريء من الإسلام فإن كان كاذبا فهو كما قال وإن كان صادقا فلن يرجع إلى الإسلام سالما
حضرت بریدۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’کوئی شخص اگر اس طرح کی قسم کھائے(کہ اگر میں فلاں معاملے میں جھوٹا ہوا) تو میں اسلام سے بری ہوں(یعنی میں مسلمان ہی نہیں)تو اب اگر وہ شخص اُس معاملے میں جھوٹا ہوا تو وہ اسلام سے نکل جائے گااور اگر وہ اُس معاملے میں سچا ہوا تب بھی وہ اسلام کی طرف صحیح سالم نہیں لوٹے گا۔(یعنی اسلام کو معمولی سمجھنے اور اس سے نکلنے کی قسم کھانے کی وجہ سے اس کا ایمان خطرے میں پڑجائے گا)۔‘‘
سنن ابی داود:3258،باب ما جاء فی الحلف
 
Top