دلنشیں انٹریو
ایک شخص عمر بن عتبہ نے حضور ﷺ سے کچھ سوالات کئے اور آپ ﷺ ان کے مختصر ترین جواب عنائت فر مائے ۔یہ ایک ایسا دلنشیں انٹریو ہے جس کے مطالع سے علم وآگہی کے در کھل جاتے ہیں ۔سوال وجواب یوں ہوئے ۔س:اس کام میں (ابتداً) کون آپﷺ کے ساتھ تھا۔
ج: ایک مرد آزاد (ابو بکرؓ) اور ایک غلام (بلالؓ)
س:اسلام کیا ہے؟
ج: پا کیزہ گفتار اور حاجت مندوں کو کھانا کھلانا ۔
س: ایمان کیا ہے؟
ج: صبر اور سخاوت
س:کس کا ایمان افضل ہے؟
ج: اس شخص کا جس کے ہاتھ اور زبان کی زیادتیوں سے مسلمان محفوظ رہیں۔
س: کیسا ایمان افضل ہے؟
ج: جس کے ساتھ پسندیدہ اخلاق پایا جائے ۔
س: کیسی نماز افضل ہے؟
ج: جس میں دیر تک عاجزی کے ساتھ قیام کیا جائے ۔
س: کیسی ہجرت افضل ہے؟
س: ایسی کہ تم ان چیزوں سے کنارہ کش ہو جاؤجو تمہار پرور دگار کو نا پسندیدہ ہو۔
س: کیسا جہاد افضل ہے؟
ج: اس شخص کا جس کا گھوڑا میدان میں مارا جائے اور وہ خود بھی شہادت پائے۔
س:کون سی گھڑی ( عبادت کیلئے) افضل ہے؟
ج: رات کا پچھلا پہر۔
کسی نے پو چھا دوزخ تک پہنچانے والی کونسی چیزیں ہیں ؟
ج: حضور ﷺ نے فر مایا منہ اور شرمگاہ( مشکوٰۃ کتاب الایمان)