فرائیڈ مٹن چاپس
اجزا
مٹن (چاپس) آدھا کلو
چاول کا آٹا ایک کپ
کارن فلور آدھا کپ
میدہ ایک تہائی کپ
چکن کیوب دو عدد
پپیتے کا پیسٹ آدھا کپ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
سفید مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
انڈے دو عدد
سرکہ چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
تیل تلنے کے لیے
ترکیب
ایک پیالے میں سرکہ، پپیتے کا پیسٹ اور نمک ڈال کر چانپیں ڈال کر مکس کر لیں۔
اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے مرینیٹ کر لیں پھر اسٹیم کر لیں۔
ایک اور پیالے میں میدہ، کارن فلور، آدھا کپ چاول کا آٹا، لہسن پیسٹ، سفید مرچ،
لال مرچ، چائنیز نمک، چکن کیوب، انڈے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکسچر بنا لیں۔
اس کے بعد چانپوں کو اس سے کوٹ کر لیں اور آخر میں آدھا کپ چاولوں کے آٹے کے ساتھ کوٹ کر لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کر لیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔
ڈش میں نکال کر سلاد پتہ، پیاز اور ٹماٹر سے گارنش کریں۔
مزیدار ’’گلزار فرائیڈ چانپ‘‘ تیار ہیں