خان برادران کو صدمہ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

ابھی ابھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ الغزالی فورم کے خان برادران(مولانا نورالحسن انور،محمد نبیل خان، سیفی خان) کے والد محترم خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون
الغزالی فورم انتظامیہ اس غم کی گھڑی میں خان برادران کے ساتھ اُن کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ خان برادران کے والد محترم کی مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ اور پسمندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
آپ تمام حضرات سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔
 
Last edited:

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
انا اللہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ مر حوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔مولانا محترم اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فر مائے۔ایک دو بار میری بھی بات ہوئی ہے۔ع"کیا خوب آدمی تھے خدا مغفرت کرے"
نوٹ۔فی الفور مفتی ناصر مظاہری صاحب سے بات ہوئی ہے انہوں نے بھی اپنے گہرے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
 
Last edited:

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم
ہم تمام دوستوں ( بھائی داودالرحمان علی ۔ مولانا احمد قاسمی۔ پیامبر بھائی) کی محبتوں اور دعاؤں پہ ان کے مشکور ہیں
اور اللہ کریم کے دربار میں دست سوال دراز کرتے ہیں کہ اللہ کریم آپ دوستوں کی دعاؤں کی برکت سے مرحوم والد صاحب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے آمین
 
Last edited by a moderator:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
اب سے کچھ دیر قبل @سیفی خان صاحب کا یہ میسج موصول ہوا۔
’’عجب قیامت کا حادثہ ہے کہ اشک ہیں آستین نہیں ہے،،،،،،،،،
یہ دن ہمارے لئے بہت آزمائش کے دن ہیں
رمضان سے قبل والد محترم کا انتقال ہوا پہر عیدالفطر کے دن چچا جان داغ مفارقت دے گے
اور کل رات مورخہ 21 جولائی ہمارے بہت ہی شفیق ماموں جان جو کہ نارووال سے تھے وہ بہی ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں اس جہان فانی سے کوچ کر گے
انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘

تمام احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم
تمام احباب کی محبتون کا شکریہ
احباب آپ سے بالخصوص داؤد قبلہ صاحب بے پناہ چاہت رکھتے ہیں آپ ہی ہیں گھڑی گھڑی روٹھ کر روپوش ہوجاتے ہیں۔کہہ رہے تھے۔میری بزم سے نکل کر کہیں اور جانیوالے۔وہاں تیرگی ملے گی یہ ''چراغ'' لیتے جانا۔اللہ جانے چراغ سے کیا مراد ہے۔
 
Top