شمولیت اختیار کرنے کا طریقہ:
1۔ سب سے پہلے فورم کے بائیں جانب ’’ شمولیت اختیار کریں۔‘‘ کے بٹن پر کلک کریں۔
2۔ جیسے ہی آپ شمولیت اختیار کریں پر کلک کریں گے تو ایک چھوٹی سی ونڈو اوپن ہوگی ۔ پہلے لائن میں اپنا ای میل دیں ۔ نیچے دو آپشن ہونگے۔ پہلے آپشن ’’ جی نہیں ، اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔‘‘ پر چیک کریں اور نیچے ہی شمولیت اختیار کریں بٹن پر کلک کردیں۔
3۔ اب آپ کے پاس ایک نیو ونڈو اوپن ہوگی ۔ وہاں آپ اپنے بارے میں تفصیلات فرہام کریں۔ سب سے پہلے نام لکھیں، پھر اپنا ای میل دیں۔ کلمہ شناخت پر اپنا پاسورڈ داخل کریں، نیچے اپنے پاسورڈ کی تصدیق کریں، تاریخ پیدائش فرہام کریں، اپنی صنف پر چیک لگائیں، اب تصدیق کے لیے آپ سے فورم سوال کرے گا اس کو حل کریں اس کا جواب نیچے بوکس میں داخل کریں، قواعدو ضوابط کے بٹن پر چیک لگائیں اور شمولیت اختیار کریں۔ پر کلک کریں۔
آپ کا اکاؤنٹ بن گیا ہے۔ اب آپ کو فورم کی طرف سے آپ کے ای میل پر تصدیقی ای میل بھیجا گیا ہوگا اسے اوپن کریں اس کے اندر لنک ہوگا اس پر کلک کریں یاد رہے تصدیقی ای میل لنک پر کلک کرتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ لاگ ان ہونا ضروری ہے ۔ لہذا پہلے سے ہی اکاؤنٹ لاگ ان رکھیں۔ جیسے ہی لنک پر کلک کریں گے آپ کا اکاؤنٹ آسانی سے رجسٹرڈ ہو جائے گا۔
والسلام!