محبوب کی پہچان
انسان کو بعض اوقات پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کس سے محبت کرتا ہے اور کس سے نہیں ؟اوراس سے بھی زیادہ بے خبر وہ اس بات سے رہتا ہے کہ اس سے کون محبت کرتا ہے ،اس کو جانچنے کا ایک زبردست نسخہ ہے،نسخہ کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کا نہیں ہے،بلکہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کا تجویز کردہ ہے،نسخہ تو مختصر ہے ،لیکن ایسا سٹیک، تیر بہدف،دوٹوک،اور مکمل ہے کہ جہاں چاہے آزمائیے گا،کامیاب قرار دیجئےگا،جس طرح چاہے تولئے گا پورا پائیے گا،لکھنے والے لکھ لیں ،یاد کرنے والے یاد کرلیں ، سینڈنگ کے بیمار سینڈ کردیں،نسخہ یہ ہے :جو تم کو خوشی میں یاد آئے ،جان لو کہ تم اس سے محبت کرتے ہو!
اور جو غم میں یاد آئے ،سمجھ لو کہ وہ تم سے محبت کرتا ہے۔