ویسے مجھے یقین ہے کہ بہت سے ارکان تو میرے نام سے واقف ہوں گے۔ میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اور ادبی نام اعجاز عبید۔ اردو کمپیوٹنگ میں اصل نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔ خاص کر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ جو کافی فعال رہا ہے اور اس وقت جتنی اردو فورمس چل رہی ہیں، ان کے زیادہ تر منتظمین اسی گروپ سے ’سند یافتہ‘ ہیں۔
عمر کی اکسٹھ بہاریں اور خزائیں دیکھ چکا ہوں۔ اور اب رٹائرمینٹ کے بعد مزید سرگرمی سے اس میدان میں اترا ہوں۔
ایک آن لائن جریدے کا بانی بھی ہوں، اور برقی لائبریری کا کرتا دھرتا بھی۔
امید ہے یہ شافی و کافی ہو گا۔
مزید کہ یہ میں تقریباً ایک ماہ کے لئے علی گڑھ جا رہا ہوں، اس لئے یہاں نہ آ سکوں گا۔
دعاؤں کا طالب
اعجاز عبید