حضرت مولانا مفتی عبیداللہ انور انتقال فرما گئے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ہزاروں علماء کے استاذ،نمونہ اسلاف،پیکرِ عجز و انکسار،عالم بے بدل،فاضل جامعہ دارالعلوم دیوبند،حضرت مولانا مفتی محمد حسن نوراللہ مرقدہ کے بڑے صاحبزادے مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور استاذ محترم حضرت مولانا عبید اللہ المفتی قضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون
حضرت کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔​
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
اللہ پاک نے حضرت کو کئی خصوصیات سے نوازا تھا۔ ان میں سے دو یہ ہیں:
اول حضرت نے درس نظامی کی ہر کتاب کی ابتدا حکیم الامتؒ سے کی تھی۔ یہ بات ہمیں مفتی حسن صاحب دامت برکاتہم نے بتائی۔ انہوں نے حضرت سے یہ اجازت لی تھی اور پھر ہمیں بسم اللہ کروا کر یہ اجازت عنایت فرمائی۔ فللہ الحمد
ثانی حضرت کی سند بر صغیر میں سب سے عالی سند تھی۔ یہ بات ہمیں استاذ محترم مفتی عبد الرحیم صاحب دامت برکاتہم نے بتائی اور ان کی سند سے ہمیں اجازت دی اور ہمیں حضرت سے براہ راست اجازت لینے کی ترغیب دی۔ کافی ساتھیوں نے تو جا کر اجازت لی لیکن بندہ بوجوہ نہ جا سکا۔ ساتھیوں کی اس کوشش پر حضرت بہت مسرور ہوئے اور اجازت مرحمت فرمائی۔

اللہ پاک حضرت کے درجات کو بلند فرمائیں اور کروڑہا رحمتیں نازل فرمائیں۔ آمین۔
 
Top