درود شریف کی کثرت

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

’’ جمعہ کے دن اور شَبِ جمعہ میں مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھا کرو۔ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ دُرود شریف پڑھتا ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔‘‘

(السنن الكبري للبيهقي ٦٢٠٧ باب مَا يُؤْمَرُ بِهِ فِى لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ وَيَوْمِه وحسنه الأ لباني)
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
بھائی ۔میرا مزاج تو یہ ہے کہ احادیث میں دور حاضر کے لوگوں کی تحقیق پر دل نہیں مطمئن ہوتا ۔ اگر کسی حدیث کی تحقیق متقدمین نے نہ کی ہو ۔۔اور ہم خود نہ کرسکتے ہوں تو اور بات ہے ۔
متقدمین سے تصحیح مل جائے تو کیا ہی بات ہے ۔
چناچہ اس حدیث کو ۔۔۔حافظ ذہبیؒ ۷۴۸ھ ۔۔نے اختصار سنن کبیر البیہقیؒ ۔رقم ٥٣٣٣۔پہ ۔۔إسناده صالح ۔۔۔فرمایاہے ۔
 
Top