اخبار الكتب - شرح مشكاة ابن حجر مكي۔ و لمعات التنقيح دهلوي

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
محمد بن عبد الله الخطيب التبريزي -741ھ - كی مشہور کتاب المشكاة المصابيح کی کئی اہم شروح ہیں ۔
جن میں سے ۔۔۔
الكاشف عن حقائق السنن - شرف الدين الحسين بن عبد الله الطيبي - 743ھ
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح - ملا علي القاري - 1014ھ
شائع ہو چکی ہیں ۔اگرچہ جیسا کہ تحقیق کا حق ہے ویسی نہیں ۔۔۔

پچھلے کچھ عرصے میں دو اہم شروح بھی شائع ہو گئیں ۔
ایک ان میں سے ابن حجرمکیؒ کی ہے
فتح الإله في شرح المشكاة - ابن حجر الهيتمي 973 هـ
10 جلدوں میں - أحمد فريد المزيدي کی تحقیق کے ساتھ - دار الكتب العلمیہ سے شائع ہوگئی ہے ۔
978-2-7451-7813-8_.jpg

CSQkc-aWsAAxiGC.jpg


دار الکتب العلمیۃ کی تحقیق تو اتنی اچھی نہیں ہوتی ۔ لیکن یہ اللہ کا شکر ہے کتاب شائع تو ہو گئی۔

--------------------

دوسری کتاب جو کہ پہلے نامکمل چھپی تھی اب مکمل شائع ہوئی ۔
لمعات التنقیح شرح مشکاۃ المصابیح - شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ - 1052ھ
10 جلدوں میں ۔ مولانا تقی الدین ندوی مظاہری صاحب کی تحقیق سے شائع ہوئی ہے ۔
یہ امید ہے کہ ان کی دوسری تحقیقات کی طرح بہترین ہوگی۔

9789933527150.jpg

lamaat-2_zps1607a851.jpg

lamaat-3_zps2e303523.jpg

attachment.php

----------------
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
ابھی کہاں میرے بھائی ۔۔۔۔ابھی تو چھپی ہیں ۔۔۔
ابھی تو صرف ۔۔۔خبر ہی دے سکتے ہیں ۔۔۔
مستقبل میں اگر امید ہے تو۔۔۔۔الوقفیۃ (پوری انٹرنیٹ اسلامی دنیا کا ۔۔۔اکلوتا۔۔۔تسلسل کے ساتھ عربی اسلامی کتب اپلوڈ کرنے والامکتبہ )۔۔۔۔۔۔ ہی کرے گا تو کرے گا۔
باقی لوگ تو کاروباری نقطہ نظر کی وجہ سے یہ نیکی انجام نہیں دے سکتے ۔۔۔
اور یہ کوئی ناول ، ڈائجسٹ تو نہیں کہ جو لوگوں کی ڈیمانڈ کی وجہ سے جب چھپے فوراََ اپلوڈ ہو جاتا ہے ۔
اور ہمارے پاس تو کوئی ریسورسز ہی نہیں ۔۔۔اس لئے ٹائٹل دیکھ کر ہی خوش ہوجاتے ہیں ۔۔۔اور انتظار کرتے ہیں۔۔۔
 
Top