سو گنا ثواب
نبی اکرم ﷺ کا فرمان نقل کیا گیا ہے کہ نماز میں کھڑے ہو کر قرآن پڑھنے کا ثواب سوگنا، بیٹھ کر پڑھنے کا پچاس گُنا اور نماز کے علاوہ تلاوت کا دس گُنا ملتا ہے اور سننے والے کو ہر حرف پر ایک نیکی ملتی ہے (بشرطیکہ ثواب کی نیت سے سنتا ہو )قرآن پاک کے ختم پر ایک دعا قبول ہوتی ہے جلد یا بدیر۔فرمایا کہ تین آدمیوں کی تحقیر وتذلیل صرف منافق ہی کرتا ہے (۱) بوڑھا مسلمان(۲) منصف حاکم(۳) حامل قرآن۔
معلوم ہوا کہ ان تینوں کی تعظیم وتکریم ضروری ہے ۔ان کی تو ہین وتذلیل نفاق کی علامت ہے ۔