ویسے مجھے یقین ہے کہ بہت سے ارکان تو میرے نام سے واقف ہوں گے۔ میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اور ادبی نام اعجاز عبید۔ اردو کمپیوٹنگ میں اصل نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔ خاص کر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ جو کافی فعال رہا ہے اور اس وقت جتنی اردو فورمس چل رہی ہیں، ان کے زیادہ تر منتظمین اسی گروپ سے ’سند...
شکریہ قاسمی صاحب میری غزلیں پوسٹ کرنے کا۔ ابھی رجسٹر ہوا تو اپنے نام پر نظر پڑی۔ لیکن یہاں کیا جاوا سکرپٹ فعال نہیں؟ یہاں پوسٹ باکس میں ونڈوز کی زبان اردو سلیکٹ کر کے ٹائپ کرنا پڑ رہا ہے۔