الغزالی کے سوپر موڈریٹ "سرحدی بھائی کو صدمہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سرحدی]
[size=large]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
قاسمی بھائی، اُمید کرتا ہوں کہ آپ بخیرو عافیت ہوں گے.
میری طرف سے طویل غیر حاضری اور اس کی بروقت اطلاع نہ کرنے پر بہت معذرت خواہ ہوں.
پچھلے ہفتہ کے دن 5 جون 2011 میرے ہاں ایک بہت ہی خوبصورت بچی کی ولادت ہوئی اور ولادت کے ساتھ ہی اس کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا. ایک دن رکھنے کے بعد ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ بچی کی غذا کی نالی بند ہے اور وہ کچھ کھانے پینے کے قابل نہیں، اس کا حل انہوں نے آپریشن تجویز کیا اور مجھے کہا کہ اس بچی کو کسی بڑے ہاسپٹل شفٹ کریں. میں بچی کو کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال لے گیا وہاں اس کو داخل کرادیا گیا اور ڈاکٹرز نے ابتدائی تحقیق کے بعد آپریشن تجویز کیا. جمعرات کے دن بچی کا آپریشن ہوا اور اللہ تعالیٰ نے بچی کو زندہ رکھا. بعد میں تین دن تک بچی بہت اچھی رہی لیکن تین بعد (جیسا کہ ڈاکٹر نے پہلے ہی بتادیا تھا) بچی کی طبیعت خراب ہونے لگی اور مورخہ 13 جون 2011 شام 6 بجے دنیا سے رخصت ہوگئی.
قاسمی بھائی، اس ایک ہفتہ میں، میں نے بچی کی خوشیاں بھی دیکھیں اور دکھ بھی، اس کی صحت کی خبر میرے لیے خوشی لاتی اور اس کی تکلیف کی خبر میرے دکھوں میں اضافہ کردیتی.
اللہ تعالیٰ پروردگار ہیں ، اپنے کاموں کو بہت بہت بہتر سمجھتے ہیں، ہم مخلوق ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں، ہمارے حق میں یہی بہتر تھا اور میں انتہائی اُمید کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچی کو ہمارے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں گے اور ان شاء اللہ دنیا کی زندگی میں ا سکا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں گے۔


وعلیکم السلام
شاہ زاد بھائی سے گڑیا کی ولادت کی خبر سنی بعدہ بیماری کی آہ! آج یہ کیسی دلخراش خبر سنائی
انا للہ وانا الیہ راجعون .انما اشکوا بثی وحزنی الی اللہ . لقمان کو حکمت کون بتائے احکم الحاکمین کی حکمت ان سے زیادہ کون جانتا ہے .اللہ تعالی اس گڑیا کو نجات اخروی کا ذریعہ بنائے اور نعم البدل عطا کر کے دوباہ گھر آنگن مہکائے .دل مضطر اور ذہن پریشاں کو فر حت دے .الغزالی فیملی اس نازک موقع پر آپ کے دکھوں میں شریک ہے .والسلام
ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی و کل شیء عندہ لاجل مسمی
 

زوہا

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ و انا الیہ راجعون ،
ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،
الغزالی کے سب ساتھیوں کی طرف سے آپ کے لیے دعا ، اور تعزیت
اللہ تعالٰی آپ کو اور آپ کی فیملی کو صبر عظیم عطا فرمائے- ( آمین)
 

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ و انا الیہ راجعون ،
ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،
اللہ تعالی اس گڑیا کو نجات اخروی کا ذریعہ بنائے اور آپکو نعم البدل عطا کر کے دوباہ گھر کے آنگن مہکائے
 

تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہم سب آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالی اس بچی کو اپکی بخشش کا ذریعہ بنائے اور آپکو صبر جمیل عطا فرمائے...آمین
 

عبادت

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ و انا الیہ راجعون ،
ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،
آپ کے لیے دعا اور تعزیت
 

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
جزاک اللہ خیراً
میں آپ تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے میری تسلی کے لیے بہت کچھ لکھا۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مشکل مرحلہ میں بہت تسلی اور حوصلہ عطا فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے بخوشی اس غم کی کیفیت کو قبول کرنے کے لیے میرے دل کو اطمینان بخشا۔
یقیناً اپنوں کے جانے کا دکھ بہت گہرا ہوتا ہے اور یہ ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے کہ بے ساختہ انسان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑتے ہیں، حالاں کہ کبھی انسان خود پر بہت زیادہ جبر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اپنی کیفیت پر دوسروں کو باخبر نہ کرے ،
لیکن یہ کیفیت انسان کے اختیار سے کبھی باہر ہوجاتی ہے۔
باقی میرا ایمان ہے کہ کہ کل کائنات اور اس میں موجود تمام مخلوقات اور ہر چیز اللہ رب العزت کے قبضۂ قدرت میں ہے اور اللہ جیسے چاہیں جب چاہیں ان تمام کو اپنی مرضی و منشاء کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں اور اس میں کمی بیشی کرسکتے ہیں۔
یقیناً ہم اور ہمارا سب کچھ اللہ کا ہے اور وہی واحد پروردگار ہے اور تمام مخلوقات کا خالق و مالک ہے، اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے دنیا و آخرت کو اچھا کردے اور ہمیں دنیا اور آخرت کی تمام آزمائشوں سے اپنے فضل و کرم سے محفوظ فرمائے، ہمیں اپنی محبت نصیب فرمادے اور اپنے نیک بندوں میں شامل فرمادے۔ آمین
 

وسیم بابر

وفقہ اللہ
رکن
انا للہ وانا الیہ راجعون
______________
بھائی افسوس نہ کرنا کیونکہ یہ اللہ تعالی کی امانت تھی جو آپ نے بخوشی
لوٹانی ہے ۔ اللہ ہر راز بہتر جانتا ہے اور انشاء اللہ یہ بیٹی آپ کے لیے اللہ تعالی
سے بخشش کی سفارش کرے گی کیونکہ یہ بیٹیاں اللہ تعالی کی طرف سے
رحمت بنا کر والدین کے گھر ببیجھیں گئیں ہیں ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس بیٹی کی رحمت آپ پر ضرور برسے گی۔
اس لیے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کریں اور اسی اللہ سے نا امید نہ ہوں کیونکہ وہ نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔

اللہ آپ سب گھر والوں کو صبر اور دلی سکوں عطا فرمائیں ۔ آمین
 

گلاب خان

وفقہ اللہ
رکن
بھت بھت افسوس ہوا اللہ آپ کو آپ کے گھر والو کو صبر دے اللہ بھتر کار ساز ہے آپ کے لیے جنت کا دروازھ کھل گیا ہر دکھ کے بعد سکھ ہے ہر سکھ کے بعد پہر دکھ ہے اللہ آپ سب کو صبرے جمیل عطا کرے آمین
 
Top