نعت - جلوے رخشندہ جہاں احمد مختار(ص) کے ہیں

عندلیب

وفقہ اللہ
رکن
نعت​

جلوے رخشندہ جہاں احمد مختار(ص) کے ہیں
ہم تو دیوانے اسی شہر ضیا بار کے ہیں

گلشن دہر ہے کیا؟ باغ ارم کیا شئے ہے؟
کچھ مناظر ہی الگ کوچۂ دلدار کے ہیں

ضبط کی تاب نہیں ، طاقتِ گفتار نہیں
زخم رسوا سرِ محفل ، ترے بیمار کے ہیں

دل کے یوں داغ فروزاں ہوں کہ دنیا کہہ دے
یہ تو سودائی فقط احمد مختار(ص) کے ہیں

دیکھنے والو! بحیرت نہ انہیں تم دیکھا
داغ دامن پہ میرے دیدۂ خونبار کے ہیں

حوض کوثر سے غرض ہم کو نہیں ہے انجم
ہم طلبگار فقط شربتِ دیدار کے ہیں
انجم عباسی​
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یہ تو سیدائی فقط احمد مختار کے ہیں
ماشاء اللہ . سبحا ن اللہ
 
Top